۵۱۳۴ : حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : ثَنَا یَعْقُوْبُ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِثْلُہٗ .فَہٰذَا ہُوَ أَصْلُ ہٰذَا الْحَدِیْثِ ، کَمَا رَوَاہُ مَالِکٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ ، وَکَمَا رَوَاہُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، وَابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، وَقَدْ رَوَاہُ أَیْضًا عُقَیْلٌ ، عَنِ الزُّہْرِیُّ ، مَا یَدُلُّ عَلَی الْمَوْضِعِ الَّذِیْ أَخَذَہُ الزُّہْرِیُّ مِنْہُ .
٥١٣٤: معمر نے ابن شہاب سے انھوں نے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اسی طرح روایت نقل کی ہے۔ یہ اس روایت کی اصل ہے جیسا کہ مالک (رح) نے زہری (رح) سے اور عبدالرزاق اور ابن عیینہ نے معمر اور انھوں نے زہری سے روایت کی ہے عقیل نے بھی زہری سے روایت کی ہے جس سے اس روایت کا وہ ماخذ معلوم ہوتا ہے جہاں سے زہری نے لی ہے۔ روایت یہ ہے۔