hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 5212

.

الطحاوي

5212
Al Tahawi
۵۲۱۱ : حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ مَرْزُوْقٍ ، قَالَ : ثَنَا آدَم بْنُ أَبِیْ اِیَاسٍ ، قَالَ : ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلْمَۃَ ، قَالَ : ثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِیُّ ، وَحُمَیْدٌ الطَّوِیْلُ عَنْ أَنَسٍ قَالَ : کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلَی بَغْلَتِہِ شَہْبَائَ ، فَمَرَّ عَلٰی حَائِطٍ لِبَنِی النَّجَّارِ ، فَاِذَا قَبْرٌ یُعَذَّبُ صَاحِبُہٗ، فَحَاصَبَ .فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَوْلَا أَنْ لَا تَدَافَنُوْا ، لَدَعَوْت اللّٰہَ یُسْمِعَکُمْ عَذَابَ الْقَبْرِ .
٥٢١١: حمیدالطویل نے حضرت انس (رض) سے روایت کی ہے آپ اپنے شہباء نامی خچر پر سوار تھے۔ آپ کا گزر بنی نجار کے ایک احاطہ کے پاس سے ہوا۔ اچانک ایک قبر کو پایا قبر والے کو عذاب ہو رہا تھا۔ آپ کا خچر ڈر گیا۔ پھر جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اگر اس بات کا خطرہ نہ ہوتا کہ تم قبور میں دفن کرنا بند کر دو گے تو میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا کہ وہ تمہیں عذاب قبر سنا دیتا۔
تخریج : مسلم فی الجنۃ ٦٧؍٦٨‘ نسائی فی الجنائز باب ١١٤‘ مسند احمد ٣؍١٠٣‘ ٢٠١؍٢٧٣‘ ٢٨٤۔