hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 5303

.

الطحاوي

5303
Al Tahawi
۵۳۰۲ : حَدَّثَنَا الرَّبِیْعُ بْنُ سُلَیْمَانَ الْمُرَادِیُّ ، قَالَ : ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوْسٰی‘ قَالَ : ثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ أَبِیْ حَمْزَۃَ ، قَالَ : کُنْتُ أَقْعُدُ مَعَ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا فَقَالَ اِنَّ وَفْدَ عَبْدِ الْقَیْسِ لَمَّا أَتَوْا النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنِ الْقَوْمُ ؟ أَوْ مَنِ الْوَفْدُ ؟ قَالُوْا : رَبِیْعَۃُ ، قَالَ مَرْحَبًا بِالْقَوْمِ ، أَوْ بِالْوَفْدِ ، غَیْرَ خَزَایَا وَلَا نَادِمِیْنَ .قَالُوْا : یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ، اِنَّا لَا نَسْتَطِیْعُ أَنْ نَأْتِیَک اِلَّا فِی الشَّہْرِ الْحَرَامِ ، فَمُرْنَا بِأَصْلٍ فَصْلٍ نُخْبِرُ بِہٖ مَنْ وَرَائَ نَا وَنَدْخُلُ بِہٖ الْجَنَّۃَ .قَالَ أَتَدْرُوْنَ مَا الْاِیْمَانُ بِاَللّٰہِ وَحْدَہٗ؟ قَالُوْا : اللّٰہُ وَرَسُوْلُہُ أَعْلَمُ ، قَالَ شَہَادَۃُ أَنْ لَا اِلَہَ اِلَّا اللّٰہُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُوْلُ اللّٰہِ، وَاِقَامُ الصَّلَاۃِ ، وَاِیْتَائُ الزَّکَاۃِ ، وَصِیَامُ رَمَضَانَ ، وَأَنْ یُعْطُوْا مِنَ الْمَغْنَمِ الْخُمُسَ .
٥٣٠٢: ابو حمزہ سے روایت ہے کہ حضرت ابن عباس (رض) کے بیٹھا تھا وہ فرمانے لگے کہ وفد عبدالقیس جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں آیا تو آپ نے ان سے ریافت فرمایا۔ تم کون لوگ ہو ؟ یا تم کون وفد ہو ؟ انھوں نے جواب دیا ہم ربیعہ سے تعلق رکھتے ہیں آپ نے فرمایا قوم یا وفد کو مرحبا ہو۔ نہ رسوائی ہو نہ شرمندگی۔ انھوں نے عرض کیا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ہم آپ کے پاس صرف حرمت والے مہینوں رجب ‘ ذوالقعدہ ‘ ذوالحجہ ‘ محرم میں آسکتے ہیں (باقی مہینوں میں لڑائی کا خطرہ ہوتا ہے) آپ ہمیں اصل اور فیصلہ کن بات بتلائیں تاکہ ہم اپنے پچھلوں کو بتلائیں اور اس کے ذریعہ ہم جنت میں داخل ہوں آپ نے ارشاد فرمایا کیا تم جانتے ہو کہ اللہ تعالیٰ کی توحید پر ایمان کیا ہے۔ انھوں نے عرض کیا اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں آپ نے فرمایا۔ اس بات کی گواہی دو کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں۔ نماز قائم کرنا اور زکوۃ ادا کرنا۔ رمضان المبارک کے روزے رکھنا اور یہ کہ تم مال غنیمت سے پانچواں حصہ دو ۔
تخریج : بخاری فی الایمان باب ٤٠‘ والعلم باب ٢٥‘ والادب باب ٩٨‘ دالاحاد باب ٥‘ مسلم فی الایمان ٢٤‘ نسائی فی الاشربہ باب ٤٨‘ مسند احمد ١؍٢٨٨۔