hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 5317

.

الطحاوي

5317
Al Tahawi
۵۳۱۶ : وَلَقَدْ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خُزَیْمَۃَ ، قَالَ : ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْہَالِ ، قَالَ : ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلْمَۃَ ، عَنِ الْکَلْبِیِّ ، عَنْ أَبِیْ صَالِحٍ عَنْ أُمِّ ہَانِئٍ أَنَّ فَاطِمَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ یَا أَبَا بَکْرٍ مَنْ یَرِثُک اِذَا مِتَّ ؟ قَالَ : وَلَدِی وَأَہْلِی .قَالَتْ : فَمَا لَک تَرِثُ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ دُوْنِیْ؟ .قَالَ : یَا ابْنَۃَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَا وَرَّثَ أَبُوْک دَارًا وَلَا ذَہَبًا ، وَلَا غُلَامًا .قَالَتْ : وَلَا سَہْمَ اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ، الَّذِیْ جَعَلَہُ لَنَا وَصَافِیَتَنَا الَّتِی بِیَدِک .فَقَالَ : سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُوْلُ : اِنَّمَا ہِیَ طُعْمَۃٌ أَطْعَمَنِیْہَا اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ ، فَاِذَا مِتَّ ، کَانَتْ بَیْنَ الْمُسْلِمِیْنَ .
٥٣١٦: ابو صالح نے ام ہانی (رض) سے روایت کی ہے کہ فاطمہ (رض) کہنے لگیں اے ابوبکر جب تم مرجاؤ گے تو تمہارا کون وارث ہوگا ؟ انھوں نے کہا میری اولاد اور بیوی۔ کہنے لگیں پھر کیا وجہ ہے کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وراثت میری بجائے آپ لیتے ہیں ؟ انھوں نے جواب دیا اے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیٹی آپ کے والد محترم وراثت میں نہ کوئی گھر چھوڑا اور نہ سونا اور نہ غلام۔ حضرت فاطمہ (رض) کہنے لگیں کیا اس حصے کے بھی وارث نہ بنے جو اللہ تعالیٰ کا حصہ ہے جو اس نے ہمارے لیے مقررر کیا اور وہ ہمارا وہ خالص حصہ جو آپ کے ہاتھ میں ہے۔ تو حضرت ابوبکر (رض) نے جواب دیا میں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے سنا وہ لقمہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں کھانے کو دیا۔ جب میں مرجاؤں تو وہ مسلمانوں میں تقسیم ہوگا۔