۵۳۳۹ : حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ قَالَ : ثَنَا ابْنُ أَبِیْ مَرْیَمَ قَالَ : أَخْبَرَنَا الدَّرَاوَرْدِیُّ قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَۃَ عَنْ أَبِیْ سَلْمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ عَنْ أَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ : وَقَفَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلَی الْحَجُوْنِ ثُمَّ قَالَ وَاللّٰہِ اِنَّکِ لَخَیْرُ أَرْضِ اللّٰہِ وَأَحَبُّ أَرْضِ اللّٰہِ اِلَی اللّٰہِ لَمْ تَحِلَّ لِأَحَدٍ کَانَ قَبْلِیْ وَلَا تَحِلُّ لِأَحَدٍ بَعْدِی وَمَا أُحِلَّتْ لِیْ اِلَّا سَاعَۃً مِنَ النَّہَارِ وَہِیَ بَعْدَ سَاعَتِہَا ہٰذِہِ حَرَامٌ اِلَیْ یَوْمِ الْقِیَامَۃِ .
٥٣٣٩: ابو سلمہ بن عبدالرحمن نے حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حجون پہاڑ پر کھڑے ہوئے پھر فرمایا اللہ کی قسم ! بیشک اللہ تعالیٰ کی زمین پر تو سب سے بہتر زمین ہے اور اللہ تعالیٰ کے ہاں سب سے پیاری زمین ہے مجھ سے پہلے کسی کے لیے اور نہ میرے بعد کسی کے لیے یہ حلال ہوگی اور میرے لیے بھی دن کی ایک گھڑی میں حلال ہوئی اب اس گھڑی کے بعد قیامت تک کے لیے حرام ہے۔