۵۵۲۱: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ ، قَالَ أَخْبَرَنِیْ مَالِکٌ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیْدٍ ، عَنْ عَمْرَۃَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ أَنَّ بَرِیْرَۃَ جَائَ تْ تَسْتَعِیْنُ عَائِشَۃَ ، فَقَالَتْ لَہَا عَائِشَۃُ : اِنْ أَحَبَّ أَہْلُک أَنْ أَصُبَّ لَہُمْ ثَمَنَک صَبَّۃً وَاحِدَۃً وَأُعْتِقَکَ، فَعَلْتَ .فَذَکَرَتْ ذٰلِکَ بَرِیْرَۃُ لِأَہْلِہَا ، فَقَالُوْا : لَا ، اِلَّا أَنْ یَکُوْنَ وَلَاؤُک لَنَا .قَالَ مَالِکٌ : قَالَ یَحْیَی : فَزَعَمَتْ عَمْرَۃُ أَنَّ عَائِشَۃَ ذَکَرَتْ ذٰلِکَ لِرَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ اشْتَرِیْہَا ، فَأَعْتِقِیْھَا ، فَاِنَّمَا الْوَلَائُ لِمَنْ أَعْتَقَ .
٥٥٢١: عمرہ بنت عبدالرحمن (رض) سے روایت ہے کہ بریرہ (رض) حضرت عائشہ (رض) سے معاونت لینے آئیں تو حضرت عائشہ (رض) نے فرمایا اگر تمہارے مالک پسند کریں تو میں ان کو یکمشت رقم دے دوں اور تمہیں آزاد کر دوں۔ بریرہ (رض) نے یہ بات اپنے مالکوں کو ذکر کی تو انھوں نے کہا ہم اس شرط پر کرنے کو تیار ہیں کہ تمہاری ولاء ہمیں ملے۔ مالک کہتے ہیں کہ یحییٰ نے بتلایا کہ عمرہ کا خیال یہ ہے کہ حضرت عائشہ (رض) نے یہ بات جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں ذکر کی تو آپ نے ان کو خرید کر آزاد کرنے کا حکم فرمایا اور فرمایا ولاء تو آزاد کرنے والے کو ملتا ہے۔