hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 5634

.

الطحاوي

5634
Al Tahawi
۵۶۳۳: حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ قَالَ : ثَنَا یَحْیَی بْنُ مَعِیْنٍ ، قَالَ : ثَنَا الْفَضْلُ بْنُ حَبِیْبٍ السَّرَّاجُ ، قَالَ : ثَنَا حَیَّانُ أَبُوْ زُہَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ بُرَیْدَۃَ عَنْ أَبِیْہِ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اشْتَہٰی تَمْرًا فَأَرْسَلَ بَعْضَ أَزْوَاجِہٖ، وَلَا أَرَاہَا اِلَّا أُمَّ سَلْمَۃَ ، بِصَاعَیْنِ مِنْ تَمْرٍ فَأَتَوْا بِصَاعٍ مِنْ عَجْوَۃٍ .فَلَمَّا رَآہٗ النَّبِیُّ أَنْکَرَہٗ قَالَ مِنْ أَیْنَ لَکُمْ ہٰذَا ؟ .قَالُوْا : بَعَثْنَا بِصَاعَیْنِ ، فَأَتَیْنَا بِصَاعٍ ، فَقَالَ رُدُّوْھُ ، فَلَا حَاجَۃَ لِیْ فِیْہِ .
٥٦٣٣: ابن بریدہ نے اپنے والد سے انھوں نے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کی ہے کہ آپ کو کھجوروں کی طلب ہوئی تو بعض ازواج نے کھجوریں بھیجیں میرے خیال میں وہ امّ المؤمنین امّ سلمیٰ ہیں انھوں نے دو صاع کھجور بھیج کر ایک صاع عجوہ منگوائی۔ جب جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو دیکھا تو اس کو عجیب خیال کر کے فرمایا تمہارے ہاں یہ کہاں سے آئیں ؟ انھوں نے کہا ہم نے دو صاع کھجور بھیج کر یہ ایک صاع منگوائی ہے آپ نے فرمایا اس کو واپس کر دو ۔ مجھے ان کی ضرورت نہیں۔ (استعمال نہیں فرمائی)