۵۷۸۴: حَدَّثَنَا فَہْدٌ قَالَ : ثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ قَالَ : ثَنَا بُکَیْر بْنُ عَامِرٍ عَنِ ابْنِ أَبِیْ نُعْمٍ قَالَ : حَدَّثَنِی رَافِعُ بْنُ خَدِیجٍ أَنَّہٗ زَرَعَ أَرْضًا فَمَرَّ بِہٖ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَہُوَ یَسْقِیْھَا فَسَأَلَہٗ : لِمَنْ الزَّرْعُ وَلِمَنِ الْأَرْضُ ؟ فَقَالَ زَرْعِی بِبَذْرِی وَعَمَلِیْ لِی الشَّطْرُ وَلِبَنِیْ فُلَانٍ الشَّطْرُ .فَقَالَ أَرْبَیْتُ فَرُدَّ الْأَرْضَ عَلٰی أَہْلِہَا وَخُذْ نَفَقَتَک
٥٧٨٤: ابن ابی نعیم رافع بن خدیج (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے زمین کاشت کی۔ میں کھیت کو پانی لگا رہا تھا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا پاس سے گزر ہوا آپ نے پوچھا یہ کھیتی کس کے لیے اور زمین کس کی ہے ؟ میں نے عرض کیا۔ کھیتی میرے بیج اور کام کے بدلے آدھا میرا اور بنی فلاں کا نصف۔ آپ نے فرمایا تم نے سودی کام کیا۔ تم زمین مالکوں کو واپس کر دو اور اپنا خرچہ لے لو۔
تخریج : ابو داؤد فی البیوع باب ٣١۔