۵۹۵۶: حَدَّثَنَا أَبُوْبَکْرَۃَ قَالَ : ثَنَا أَبُوْ دَاوٗدَ قَالَ : ثَنَا حَرْبُ بْنُ شَدَّادٍ قَالَ : ثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِیْ کَثِیْرٍ ثُمَّ ذَکَرَ ہٰذَا الْحَدِیْثَ بِاِسْنَادِہِ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِثْلُ ذٰلِکَ أَیْضًا سَوَائً .فَکَانَ النَّضْرُ بْنُ شُمَیْلٍ یَقُوْلُ - فِیْمَا بَلَغَنِیْ عَنْہُ فِیْ ذٰلِکَ - أَنَّ مَعْنٰی ذٰلِکَ أَنَّہٗ لَا یَنْبَغِی أَنْ یُلْتَقَطَ ضَالَّۃٌ فِی الْحَرَمِ اِلَّا أَنْ یَسْمَعَ رَجُلًا یَطْلُبُہَا وَیُنْشِدَہَا فَیَرْفَعَہَا اِلَیْہِ لِیَرَاہَا ثُمَّ یَرُدَّہَا مِنْ حَیْثُ أَخْذُہَا .وَقَدْ رُوِیَ ہٰذَا الْحَدِیْثُ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِغَیْرِ ہٰذَا اللَّفْظِ أَیْضًا وَہُوَ کَمَا قَدْ۔
٥٩٥٦: حرب بن شداد نے یحییٰ بن ابی کثیر سے پھر اس روایت کو اپنی اسناد کے ساتھ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بعینہٖ اسی طرح نقل کیا ہے۔ نضر بن شمیل کہا کرتے تھے جیسا کہ مجھے ان کے متعلق بات پہنچی اس کا مطلب یہ ہے۔ حرم کے گمشدہ سامان نہ اٹھائے سوائے اس کے کہ اس آدمی کو معلوم ہو کہ فلاں اس کو تلاش کررہا ہے۔ پس اس کی طرف اٹھا کرلے جائے تاکہ وہ دیکھ لے پھر جہاں سے اٹھایا وہیں رکھ دے۔
یہ روایت اور الفاظ سے بھی جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مروی ہے۔ (وہ یہ ہے)