hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 6019

.

الطحاوي

6019
Al Tahawi
۶۰۱۷: وَحَدَّثَنَا ابْنُ مَرْزُوْقٍ قَالَ : ثَنَا وَہْبٌ وَیَعْقُوْبُ بْنُ اِسْحَاقَ الْحَضْرَمِیُّ قَالُوْا : ثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ عَنْ مُرَّۃَ بْنِ شَرَاحِیْلَ قَالَ : حَدَّثَنِیْ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَأَحْسِبُہُ قَالَ فِیْ غَزْوَتِیْ ہٰذِہِ قَالَ : قَامَ فِیْنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : ہَلْ تَدْرُوْنَ أَیَّ یَوْمٍ ہٰذَا ؟ قَالُوْا : نَعَمْ یَوْمُ النَّحْرِ قَالَ صَدَقْتُمْ یَوْمُ الْحَجِّ الْأَکْبَرِ .قَالَ ہَلْ تَدْرُوْنَ أَیَّ شَہْرٍ ہٰذَا ؟ قَالُوْا : نَعَمْ ذُو الْحِجَّۃِ قَالَ صَدَقْتُمْ شَہْرُ اللّٰہِ الْأَصَمُّ .ہَلْ تَدْرُوْنَ أَیَّ بَلَدٍ ہٰذَا ؟ قَالُوْا : نَعَمُ الْمَشْعَرُ الْحَرَامُ قَالَ صَدَقْتُمْ .فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِنَّ دِمَائَ کُمْ وَأَمْوَالَکُمْ وَأَحْسِبُہُ قَالَ : وَأَعْرَاضَکُمْ عَلَیْکُمْ حَرَامٌ کَحُرْمَۃِ یَوْمِکُمْ ہٰذَا فِیْ شَہْرِکُمْ ہٰذَا فِیْ بَلَدِکُمْ ہٰذَا .
٦٠١٧: مرہ بن شراحیل کہتے ہیں کہ مجھے ایک صحابی رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بیان فرمایا اور میرا خیال ہے کہ انھوں نے اس طرح فرمایا ہمارے اس غزوہ میں جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خطبہ کے لیے کھڑے ہوئے اور ارشاد فرمایا کیا تم جانتے ہو یہ کون سا دن ہے انھوں نے عرض کیا جی ہاں۔ یہ قربانی کا دن ہے۔ آپ نے فرمایا تم نے سچ کہا۔ یہ حج اکبر کا دن ہے پھر فرمایا کیا تم جانتے ہو یہ کون سا مہینہ ہے۔ انھوں نے عرض کیا جی ہاں یہ ذوالحجہ کا مہینہ ہے آپ نے فرمایا تم نے سچ کہا یہ اللہ تعالیٰ کا اصم مہینہ ہے کیا تم جانتے ہو یہ کون سا شہر ہے۔ انھوں نے کہا ہاں۔ یہ مشعر حرام ہے آپ نے فرمایا تم نے سچ کہا پھر فرمایا بیشک تمہارے خون اور تمہارے اموال۔ راوی کہتے ہیں کہ میرا خیال یہ ہے کہ آپ نے یہ بھی فرمایا اور تمہاری عزتیں تم پر اسی طرح قابل احترام ہیں جس طرح تمہارے اس ماہ اور تمہارے اس شہر میں آج کے دن کی حرمت و عزت ہے۔
تخریج : مسند احمد ٥؍٤١٢۔