۶۰۱۹: حَدَّثَنَا فَہْدٌ قَالَ : ثَنَا عَمْرُو بْنُ حَفْصٍ قَالَ : ثَنَا أَبِی قَالَ : ثَنَا الْأَعْمَشُ قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا صَالِحٍ یُحَدِّثُ عَنْ أَبِیْ سَعِیْدٍ الْخُدْرِیِّ أَوْ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ وَأُرَاہُ أَبَا سَعِیْدٍ الْخُدْرِیَّ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ حَجَّۃِ الْوَدَاعِ اِنَّ أَعْظَمَ الْأَیَّامِ حُرْمَۃً ہٰذَا الْیَوْمُ وَاِنَّ أَعْظَمَ الشُّہُوْرِ حُرْمَۃً ہٰذَا الشَّہْرُ وَاِنَّ أَعْظَمَ الْبُلْدَانِ حُرْمَۃً ہٰذَا الْبَلَدُ وَاِنَّ دِمَائَ کُمْ وَأَمْوَالَکُمْ حَرَامٌ عَلَیْکُمْ کَحُرْمَۃِ ہٰذَا الْیَوْمِ وَہٰذَا الشَّہْرِ وَہٰذَا الْبَلَدِ ہَلْ بَلَّغْتُ؟ قَالُوْا : نَعَمْ قَالَ : اللّٰہُمَّ اشْہَدْ .
٦٠١٩: ابو صالح نے حضرت ابو سعید خدری (رض) یا حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت کی ہے اور میرا خیال یہ ہے کہ ابو سعید خدری (رض) ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حجۃ الوداع کے موقع پر فرمایا بلاشبہ عظمت کے لحاظ سے سب سے بڑا دن یہ دن ہے اور عظمت کے لحاظ سے سب سے زیادہ عظمت والا یہ مہینہ ہے اور عظمت کے لحاظ سے سب سے زیادہ عظمت والا شہر یہ ہے۔ بیشک تمہارے خون اور مال تم پر اس طرح معظم ہیں جس طرح آج کا یہ دن عظمت والا ہے اور یہ مہینہ عظمت والا اور یہ شہر عظمت والا ہے کیا میں نے پیغام خداوندی پہنچا دیا انھوں نے کہا جی ہاں۔ تو آپ نے کہا اے اللہ تو گواہ رہنا۔