۶۰۵۱: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ ، أَنَّ مَالِکًا حَدَّثَہٗ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عُبَیْدِ بْنِ فَیْرُوْزَ ، عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ، عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، سُئِلَ : مَاذَا یُتَّقَی مِنْ الضَّحَایَا ؟ فَأَشَارَ بِیَدِہٖ وَقَالَ أَرْبَعًا .وَکَانَ الْبَرَائُ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ یُشِیْرُ بِیَدِہٖ وَیَقُوْلُ : یَدِی أَقْصَرُ مِنْ یَدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، الْعَرْجَائُ الْبَیِّنُ ضِلْعُہَا وَالْعَوْرَائُ الْبَیِّنُ عَوَرُہَا ، وَالْمَرِیْضَۃُ الْبَیِّنُ مَرَضُہَا ، وَالْعَجْفَائُ الَّتِیْ لَا تُنْقِی .
٦٠٥١: عبید بن فیروز نے حضرت براء بن عازب (رض) سے روایت کی ہے انھوں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل کیا کہ آپ سے پوچھا گیا قربانی کے کن جانوروں سے پرہیز کرنا چاہیے ؟ تو آپ نے اپنے دست اقدس سے اشارہ کرتے ہوئے فرمایا چار۔ حضرت برائ (رض) اپنے ہاتھ سے اشارہ کرتے اور کہتے میرا ہاتھ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہاتھ سے بہت چھوٹا ہے لنگڑا جانور جس کا لنگڑا پن ظاہر ہو۔ کانا جس کا کانا پن ظاہر ہو۔ ایسا بیمار جس کی بیماری کھلی ہوئی ہو اور ایسا لاغر جس میں مغز نہ رہا ہو۔