۶۱۶۷: حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مَعْبَدٍ قَالَ : ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ اِسْحَاقَ الْحَضْرَمِیُّ ، قَالَ : ثَنَا وُہَیْبٌ ، قَالَ : ثَنَا عَمْرُو بْنُ یَحْیَی ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِیْمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ زَیْدٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِبْرَاھِیْمُ عَلَیْہِ السَّلَامُ حَرَّمَ مَکَّۃَ ، وَدَعَا لَہُمْ ، وَاِنِّیْ حَرَّمْت الْمَدِیْنَۃَ ، وَدَعَوْتُ لَہُمْ بِمِثْلِ مَا دَعَا بِہٖ اِبْرَاھِیْمُ لِأَہْلِ مَکَّۃَ ، أَنْ یُبَارِکَ لَہُمْ فِیْ صَاعِہِمْ وَمُدِّہِمْ .
٦١٦٧: عباد بن تمیم کہتے ہیں کہ عبداللہ بن زید (رض) نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل کیا کہ آپ نے فرمایا کہ ابراہیم (علیہ السلام) کے مکہ کو حرم قرار دیا اور ان کے لیے دعا فرمائی اور میں نے مدینہ کو حرم قرار دیا اور ان کے لیے اسی طرح کی دعا فرمائی جو ابراہیم (علیہ السلام) نے اہل مکہ کے لیے فرمائی تھی کہ اے اللہ ان کے مد اور صاع میں برکت عنایت فرما۔