۶۱۶۹: حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ شَیْبَۃَ ، قَالَ ثَنَا قَبِیْصَۃُ بْنُ عُقْبَۃَ ، قَالَ : ثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ، قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِنَّ اِبْرَاھِیْمَ عَلَیْہِ السَّلَامُ ، حَرَّمَ بَیْتَ اللّٰہِ وَأَمَّنَہٗ، وَاِنِّیْ حَرَّمْت الْمَدِیْنَۃَ مَا بَیْنَ لَابَتَیْہَا ، لَا یُقْطَعُ عِضَاہُہَا ، وَلَا یُصَادُ صَیْدُہَا .
٦١٦٩: ابوالزبیر نے جابر (رض) سے اور انھوں نے جانب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کی ہے کہ بیشک ابراہیم (علیہ السلام) نے بیت اللہ کو حرمت و امن والا قرار دیا اور میں نے مدینہ منورہ کی دو پہاڑیوں کے درمیان والے حصے کو امن والا قرار دیا کہ اس کے کانٹے دار درختوں کو نہ کاٹا جائے اور نہ شکار کو شکار کیا جائے۔