hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 6198

.

الطحاوي

6198
Al Tahawi
۶۱۹۶: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَجَّاجِ بْنِ سُلَیْمَانَ الْحَضْرَمِیُّ ، قَالَ : ثَنَا الْخَصِیْبُ بْنُ نَاصِحٍ ، قَالَ : ثَنَا یَزِیْدُ بْنُ عَطَائٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ وَہْبٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ ابْنِ حَسَنَۃَ قَالَ : نَزَلْنَا أَرْضًا کَثِیْرَۃَ الضِّبَابِ ، فَأَصَابَتْنَا مَجَاعَۃٌ ، فَطَبَخْنَا مِنْہَا ، فَاِنَّ الْقُدُوْرَ لَتَغْلِیْ بِہَا .اِذْ جَائَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مَا ہٰذَا ؟ فَقُلْنَا ضِبَابٌ أَصَبْنَاہَا .فَقَالَ اِنَّ أُمَّۃً مِنْ بَنِیْ اِسْرَائِیْلَ مُسِخَتْ دَوَابَّ فِی الْأَرْضِ ، وَاِنِّیْ أَخْشَی أَنْ تَکُوْنَ ہٰذِہٖ، فَأَکْفِئُوْہَا .
٦١٩٦: زید بن وہب نے عبدالرحمن بن حسنہ (رض) سے نقل کیا کہ ہم ایسی زمین میں اترے جہاں گوہ بہت پائے جاتے تھے پس ہمیں بھوک نے آلیا۔ ہم نے ان میں سے بعض کو پکڑ کر پکایا اچانک رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لے آئے تو آپ نے فرمایا یہ کیا ہے ہم نے کہا ہم نے گوہ پکڑے ہیں آپ نے فرمایا بنی اسرائیل کی ایک جماعت کو زمین کے جانوروں کی صورت میں مسخ کردیا گیا۔ مجھے خطرہ ہے کہ یہ وہی نہ ہوں۔
تخریج : ابو داؤد فی لاطئمہ باب ٢٧‘ نسائی فی السید باب ٢٦‘ ابن ماجہ فی الصید باب ١٦‘ دارمی فی الصید باب ٨‘ مسند احمد ١٩؍٣۔
گوہ کے متعلق ائمہ احناف رحمہم اللہ نے فرمایا اس کا کھانا اگرچہ حرام تو نہیں مگر کراہت سے خالی نہیں ہے۔
دوسرا قول امام مالک و شافعی ‘ لیث رحمہم اللہ کا ہے یہ مباح ہے اور اس کا کھانا بلاکراہت حلال ہے۔ المغنی ج ٨ ص ٦٠٣۔