hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 6239

.

الطحاوي

6239
Al Tahawi
۶۲۳۷ : وَحَدَّثَنَا فَہْدٌ قَالَ ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِیْدٍ ، یَزِیْدُ بَعْضُہُمْ عَلَی بَعْضٍ ، قَالُوْا : ثَنَا شَرِیْکٌ ، عَنْ مَنْصُوْرِ بْنِ مُعْتَمِرٍ عَنْ عُبَیْدِ بْنِ الْحَسَنِ ، عَنْ غَالِبِ بْنِ أَبْجَرَ قَالَ : قِیْلَ لِلنَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : اِنَّہٗ قَدْ أَصَابَتْنَا سَنَۃٌ ، وَاِنَّ سَمِیْنَ مَالِنَا فِی الْحَمِیْرِ فَقَالَ : کُلُوْا مِنْ سَمِیْنِ مَالِکُمْ . فَأَخْبَرَ أَنَّ مَا کَانَ أَبَاحَ لَہُمْ مِنْ ذٰلِکَ ، کَانَ فِیْ عَامِ سَنَۃٍ .فَاِنْ کَانَ ذٰلِکَ عَلٰی مَا حَمَلْنَا عَلَیْہِ حَدِیْثَ مِسْعَرٍ ، وَشُعْبَۃَ ، فَہُوَ عَلٰی مَا حَمَلْنَاہُ عَلَیْہِ مِنْ ذٰلِکَ .وَاِنْ کَانَ ذٰلِکَ عَلَی الْحُمُرِ الْأَہْلِیَّۃِ ، فَاِنَّہٗ اِنَّمَا کَانَ فِیْ حَالِ الضَّرُوْرَۃِ ، وَقَدْ تَحِلُّ فِیْ حَالِ الضَّرُوْرَۃِ الْمَیْتَۃُ .فَلَیْسَ فِیْ ہٰذَا الْحَدِیْثِ دَلِیْلٌ عَلٰی حُکْمِ لُحُوْمِ الْحُمُرِ الْأَہْلِیَّۃِ ، فِیْ غَیْرِ حَالِ الضَّرُوْرَۃِ .وَقَدْ جَائَ تِ الْآثَارُ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، مَجِیْئًا مُتَوَاتِرًا ، فِیْ نَہْیِہِ عَنْ أَکْلِ لُحُوْمِ الْحُمُرِ الْأَہْلِیَّۃِ .فَمَا رُوِیَ عَنْہُ فِیْ ذٰلِکَ ،
٦٢٣٧: شریک نے اپنی سند کے ساتھ غالب بن ابجر سے نقل کیا ہے کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا گیا ہمیں قحط نے آلیا ہے اور ہمارے پاس سب سے زیادہ موٹا مال گدھے ہیں آپ نے فرمایا اپنے موٹے اموال میں سے کھاؤ۔ شریک نے یہ خبر دی کہ جو کچھ ان کے لیے مباح کیا گیا وہ قحط والے سال کی بات ہے اگر یہ اسی طرح ہو جیسا کہ ہم نے مسعر اور شعبہ کی روایت کو ذکر کیا تو اس کا مطلب وہی ہے جس پر ہم نے روایت کو محمول کیا ہے یعنی جنگلی گدھے مراد ہیں اور اگر اس سے گھریلو گدھے مراد ہوں تو پھر اس کی یہ تاویل ہے کہ یہ ضرورت کی حالت ہے جس میں میتہ بھی حلال ہوجاتا ہے پس اس روایت میں کوئی ایسی بات نہیں جس سے گھریلو گدھوں کے گوشت کے متعلق مجبوری کی حالت کے علاوہ پر استدلال کیا جاسکے۔ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے متواتر روایات میں گھریلو گدھوں کے گوشت کی ممانعت وارد ہے ان میں چند روایات یہ ہیں۔
گھریلو گدھوں کے گوشت کی ممانعت کا ثبوت :
جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے متواتر روایات میں گھریلو گدھوں کے گوشت کی ممانعت وارد ہے ان میں چند روایات ہیں۔