۶۲۷۴: وَحَدَّثَنَا یُوْنُسُ ، قَالَ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ قَالَ : أَخْبَرَنِی اللَّیْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِی النَّضْرِ ، عَنْ مُوْسَی بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ قَیْسٍ ، عَنْ أَبِیْ رَافِعٍ مَوْلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَالنَّاسُ حَوْلَہٗ لَا أَعْرِفَنَّ أَحَدَکُمْ یَأْتِیْہِ الْأَمْرُ مِنْ أَمْرِی ، قَدْ أَمَرْتُ بِہٖ أَوْ نَہَیْتُ عَنْہُ، وَہُوَ مُتَّکِئٌ عَلٰی أَرِیْکَتِہِ فَیَقُوْلُ : مَا وَجَدْنَاہُ فِیْ کِتَابِ اللّٰہِ عَمِلْنَاہٗ، وَاِلَّا فَلَا .
٦٢٧٤: موسیٰ بن عبداللہ بن قیس نے مولیٰ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ابو رافع (رض) سے روایت کی ہے کہ یہ بات جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس وقت فرمائی جبکہ لوگ آپ کے ارد گرد تھے۔ ہرگز میں تم میں سے کسی کو اس حال میں نہ پاؤں کہ اس کے پاس میرا حکم پہنچے جو میں نے دیا ہو یا جس سے منع کیا ہو اور وہ تکیہ پر ٹیک لگائے (بڑائی میں) کہنے لگے جو کچھ ہم کتاب اللہ میں پائیں گے ہم اس پر عمل کریں گے ورنہ نہیں (کریں گے)
تخریج : ابو داؤد فی الامارہ باب ٣٣‘ والسنہ باب ٥‘ ترمذی فی العلم باب ١٠‘ مسند احمد ٢؍٣٦٧‘ ٤؍١٣٢‘ ٦؍٨۔