۶۲۸۹: حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ مَرْزُوْقٍ قَالَ : ثَنَا عَلِیُّ بْنُ مَعْبَدٍ ، قَالَ : ثَنَا اِسْمَاعِیْلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ : ثَنَا حُمَیْدٌ الطَّوِیْلُ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ : کَانَ أَبُو عُبَیْدَۃَ بْنُ الْجَرَّاحِ وَسُہَیْلُ بْنُ الْبَیْضَائِ ، وَأُبَیُّ بْنُ کَعْبٍ عِنْدَ أَبِیْ طَلْحَۃَ وَأَنَا أَسْقِیْھِمْ مِنْ شَرَابٍ ، حَتّٰی کَادَ أَنْ یَأْخُذَ فِیْہِمْ .قَالَ : فَمَرَّ بِنَا مَارٌّ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ ، فَنَادَی أَلَا ہَلْ شَعَرْتُمْ ؟ اِنَّ الْخَمْرَ قَدْ حُرِّمَتْ ، فَوَاللّٰہِ مَا انْتَظَرَ أَنْ أَمَرُوْنِیْ أَنْ أُلْقِیَ مَا فِی الْآنِیَۃِ ، فَفَعَلْتُ فَمَا عَادُوْا فِیْ شَیْئٍ مِنْہَا ، حَتّٰی لَقُوْا اللّٰہَ ، وَاِنَّہَا لَلْبُسْرُ وَالتَّمْرُ وَاِنَّہَا لَخَمْرُنَا یَوْمئِذٍ .
٦٢٨٩: حمیدالطویل کہتے ہیں کہ حضرت انس (رض) نے ذکر کیا کہ حضرت ابو عبیدہ بن جرح ‘ سہیل بن بیضاء اور ابی ابن کعب حضرت ابو طلحہ کے پاس مہمان تھے اور میں ان کو شراب پلا رہا تھا قریب تھا کہ شراب ان پر اپنا اثر کر جائے کہ ہمارے پاس سے ایک مسلمان کا گزر ہوا اس نے زور سے آواز دی۔ سنو کیا تمہیں معلوم نہیں ہوا کہ شراب حرام کردی گئی ہے اللہ کی قسم ! انھوں نے ذرا انتظار نہیں کیا مجھے حکم دیا کہ جو کچھ برتنوں میں ہے۔ میں وہ سب انڈیل دوں میں نے فوراً ایسا کردیا پھر وہ اس میں سے کسی چیز کی طرف بھی نہیں لوٹے۔ یہاں تک کہ ان کی وفات ہوئی اور بلاشبہ وہ کچی اور پکی کھجور تھی اور ان دنوں ہماری وہی شراب تھی۔