hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 6567

.

الطحاوي

6567
Al Tahawi
۶۵۶۵: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ قَالَ : ثَنَا ابْنُ أَبِیْ مَرْیَمَ ، قَالَ : ثَنَا یَحْیَی بْنُ أَیُّوْبَ قَالَ : حَدَّثَنِی الْحَسَنُ بْنُ ثَوْبَانَ ، وَعَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ أَبِیْ رُقَیَّۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ مَسْلَمَۃَ بْنَ مَخْلَدٍ یَقُوْلُ لِعُقْبَۃَ بْنَ عَامِرٍ قُمْ ، فَحَدِّثْ النَّاسَ بِمَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَعْنِی : فَقَامَ عُقْبَۃُ فَقَالَ : سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُوْلُ مَنْ کَذِبَ عَلَیَّ مُتَعَمِّدًا فَلْیَتَبَوَّأْ بَیْتَہُ مِنْ جَہَنَّمَ .وَسَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُوْلُ الْحَرِیْرُ وَالذَّہَبُ ، حَرَامٌ عَلَی ذُکُوْرِ أُمَّتِی ، حِلٌّ لِاِنَاثِہِمْ .
٦٥٦٥: ہشام بن ابی رقیہ کہتے ہیں کہ میں نے مسلمہ بن مخلد سے پوچھا وہ عقبہ بن عامر (رض) کو کہہ رہے تھے اٹھو ! اور لوگوں کو وہ بات بتلاؤ جو تم نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنی ہے چنانچہ عقبہ کھڑے ہو کر کہنے لگے میں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے سنا ہے جس نے مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ بولا وہ اپنا ٹھکانا جہنم بنا لے اور میں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے سنا ہے ریشم اور سونا یہ دونوں میری امت کے مردوں پر حرام اور ان کی عورتوں پر حلال ہیں۔