۶۵۷۶: مَا حَدَّثَنَا أَبُوْبَکْرَۃَ وَابْنُ مَرْزُوْقٍ ، قَالَا : ثَنَا أَبُوْ دَاوٗدَ الطَّیَالِسِیُّ ، قَالَ : ثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ أَبِیْ عَوْنٍ الثَّقَفِیِّ قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا صَالِحٍ الْحَنَفِیَّ یَقُوْلُ : سَمِعْتُ عَلِیًّا یَقُوْلُ أُہْدِیَ لِرَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حُلَّۃٌ سِیَرَائُ مِنْ حَرِیْرٍ ، فَبَعَثَ بِہَا اِلَیَّ فَلَبِسْتُہَا ، فَرَأَیْتُ الْکَرَاہَۃَ فِیْ وَجْہِہٖ، فَأَطَرْتُہَا خُمُرًا بَیْنَ نِسَائِی .
٦٥٧٦: ابو صالح حنفی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی (رض) کو فرماتے سنا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک دھاری دار ریشمی جوڑا ہدیہ میں لایا گیا آپ نے وہ میری طرف بھیجا میں نے اسے پہن لیا تو میں نے آپ کے چہرہ مبارک پر ناپسندیدگی کے آثار محسوس کئے۔ میں اس کو کاٹ کر اپنے ہاں عورتوں کے دوپٹے بنا دیئے۔