۶۵۹۰: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ قَالَ : ثَنَا یَحْیَی بْنُ حَسَّانَ ، قَالَ : ثَنَا عِیْسَی بْنُ یُوْنُسُ ، عَنِ الْمُغِیْرَۃِ بْنِ زِیَادٍ، عَنْ أَبِیْ عُمَرَ ، مَوْلَی أَسْمَائَ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ اشْتَرَی جُبَّۃً ، فِیْہَا خَیْطٌ أَحْمَرُ فَرَدَّہَا. فَأَتَیْتُ أَسْمَائَ ، فَذَکَرْتُ ذٰلِکَ لَہَا .فَقَالَتْ : بُؤْسًا لِابْنِ عُمَرَ ، یَا جَارِیَۃُ ، نَاوِلِینِیْ جُبَّۃَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ .فَأَخْرَجَتْ اِلَیْنَا جُبَّۃً مَکْفُوْفَۃَ الْجَیْبِ ، وَالْکُمَّیْنِ ، وَالْفَرُّوْجِ ، بِالدِّیْبَاجِ .
٦٥٩٠: اسماء کے مولیٰ ابو عمر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر (رض) کو دیکھا کہ انھوں نے ایک جبہ خریدا جس میں سرخ دھاگہ لگا ہوا تھا تو آپ نے اسے واپس کردیا پھر میں حضرت اسمائ (رض) کی خدمت میں آیا اور ان سے اس بات کا تذکرہ کیا تو انھوں نے کہا۔ ابن عمر (رض) پر افسوس ! اے لونڈی مجھے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا وہ جبہ دو پھر انھوں نے مجھے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ایک جبہ دکھایا جس کی گریبان ‘ آستین اور کشادہ حصہ ریشم سے تھا۔
تخریج : ابو داؤد فی اللباس باب ٩‘ ابن ماجہ فی للابس باب ١٨۔