۶۶۲۴: وَحَدَّثَنَا رَبِیْعٌ الْمُؤَذِّنُ ، قَالَ : ثَنَا شُعَیْبُ بْنُ اللَّیْثِ ، قَالَا : ثَنَا اللَّیْثُ ، عَنْ یَزِیْدَ بْنِ أَبِیْ حَبِیْبٍ أَنَّ اِبْرَاھِیْمَ بْنَ عَبْدِ اللّٰہ بْنِ حُنَیْنٍ حَدَّثَہٗ أَنَّ أَبَاہُ حَدَّثَہٗ أَنَّہٗ سَمِعَ عَلِیًّا یَقُوْلُ نَہَانِیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ خَاتَمِ الذَّہَبِ .
٦٦٢٤: ابراہیم بن عبداللہ نے اپنے والد سے بیان کیا کہ انھوں نے حضرت علی (رض) کو فرماتے سنا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے سونے کی انگوٹھی سے منع فرمایا۔
تخریج : بخاری فی الجنائز باب ٢‘ واللباس باب ٤٥‘ مسلم فی اللباس ٢؍٢٩‘ ابو داؤد فی اللباس باب ٨‘ ترمذی فی الادب باب ٤٥‘ نسائی فی التطبیق باب ٧‘ ابن ماجہ فی اللباس باب ٤٠‘ مسند احمد ١‘ ٩٤؍٨١‘ ٤؍٢٨٤۔