۶۶۵۲: حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مَعْبَدٍ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ قَالَ : ثَنَا سَعِیْدٌ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَرَادَ أَنْ یَکْتُبَ اِلٰی کَسْرَی وَقَیْصَرٍ .فَقِیْلَ لَہٗ : اِنَّہُمْ لَا یَقْبَلُوْنَ کِتَابَک اِلَّا بِخَاتَمٍ ، فَاِتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ فِضَّۃٍ ، نَقْشُہُ مُحَمَّدٌ رَسُوْلُ اللّٰہِ .
٦٦٥٢: قتادہ نے حضرت انس (رض) سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کسری اور قیصر کی طرف خط لکھنے کا ارادہ فرمایا تو آپ سے کہا گیا کہ وہ آپ کا خط مہر کے بغیر قبول نہیں کریں گے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی جس کا نقش (محمدرسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)) تھا۔
تخریج : بخاری فی اللباس باب ٥٠‘ ٥٢‘ مسلم فی اللباس روایت ٥٨‘ ابو داؤد فی الخاتم باب ١‘ ترمذی فی الاستیذان باب ٢٥۔