۶۶۹۸ : وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خُزَیْمَۃَ ، قَالَ : ثَنَا حَجَّاجٌ قَالَا : ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ أَیُّوْبَ ، عَنْ عِکْرَمَۃَ ، عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِثْلَہٗ.قَالَ أَبُوْ جَعْفَرٍ : فَذَہَبَ قَوْمٌ اِلٰی کَرَاہَۃِ الشُّرْبِ قَائِمًا ، وَاحْتَجُّوْا فِیْ ذٰلِکَ بِہٰذِہِ الْآثَارِ .وَخَالَفَہُمْ فِیْ ذٰلِکَ آخَرُوْنَ ، فَلَمْ یَرَوْا بِالشُّرْبِ قَائِمًا بَأْسًا .وَاحْتَجُّوْا فِیْ ذٰلِکَ۔
٦٦٩٨: عکرمہ نے حضرت ابوہریرہ (رض) سے انھوں نے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اسی طرح کی روایت کی ہے۔ امام طحاوی (رح) کہتے ہیں : بعض علماء اس طرف گئے ہیں کہ کھڑے ہو کر پینا مکروہ ہے اور انھوں نے ان آثار کو دلیل بنایا ہے۔ جبکہ دیگر علماء کا کہنا ہے کہ کھڑے ہو کر پینے میں کوئی گناہ نہیں انھوں نے ان آثار کو دلیل بنایا ہے۔