۶۷۰۲ : حَدَّثَنَا رَبِیْعٌ الْمُؤَذِّنُ قَالَ : ثَنَا أَسَدٌ قَالَ : ثَنَا وَرْقَائُ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ زَاذَانَ وَمَیْسَرَۃَ ، عَنْ عَلِیٍّ ، أَنَّہٗ شَرِبَ قَائِمًا فَقِیْلَ لَہٗ فِیْ ذٰلِکَ .فَقَالَ : اِنْ أَشْرَبْ قَائِمًا ، فَقَدْ رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَشْرَبُ قَائِمًا ، وَاِنْ أَشْرَبْ جَالِسًا ، فَقَدْ رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَفْعَلُ ذٰلِکَ۔
٦٧٠٢: زاذان اور میسرہ نے حضرت علی (رض) سے روایت کی ہے کہ انھوں نے کھڑے ہو کر پانی پیا تو ان سے کہا گیا (آپ نے ایسا کیوں کیا ؟ ) تو انھوں نے فرمایا اگر میں نے کھڑے ہو کر پیا ہے تو میں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کھڑے ہو کر پیتے دیکھا ہے اور اگر میں بیٹھ کر پیوں تو میں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بیٹھ کر پیتے دیکھا ہے۔
تخریج : مسند احمد ١؍١٣٤۔