hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 6861

.

الطحاوي

6861
Al Tahawi
۶۸۵۸ : حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ نُمَیْرٍ ، قَالَ : ثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَنْ یَحْمٰی أَعْرَاضَ الْمُؤْمِنِیْنَ ؟۔قَالَ کَعْبٌ : أَنَا .قَالَ ابْنُ رَوَاحَۃَ : أَنَا ، قَالَ اِنَّک لَتُحْسِنُ الشِّعْرَ۔قَالَ حَسَّانُ بْنُ ثَابِتٍ : أَنَا اِذًا ، قَالَ اُہْجُہُمْ ، فَاِنَّہٗ سَیُعِیْنُک عَلَیْہِمْ رُوْحُ الْقُدُسِ۔
٦٨٥٨: شعبی نے حضرت جابر (رض) سے نقل کیا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ایمان والوں کی عزتوں سے کون دفاع کرے گا۔ تو کعب کہنے لگے لو میں دفاع کروں گا۔ ابن رواحہ بولے میں دفاع کروں گا آپ نے فرمایا تم خوب اشعار کہتے ہو۔ حسان کہتے ہیں پھر میں کروں گا آپ نے فرمایا۔ ان کی ہجو کرو۔ بیشک جبرائیل امین بھی اس میں تمہاری معاونت کریں گے۔