hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 6871

.

الطحاوي

6871
Al Tahawi
۶۸۶۸ : حَدَّثَنَا فَہْدٌ قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ عَنْبَسَۃَ الْقُرَشِیُّ قَالَ : حَدَّثَنِیْ جَدِّیْ عَنْبَسَۃُ ، عَنْ یُوْنُسَ بْنِ عُبَیْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ سَرِیْعٍ ، وَکَانَ شَاعِرًا أَنَّہٗ قَالَ : یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ، أَلَا أَنْشُدُکَ مَحَامِدَ حَمِدْتُ بِہَا رَبِّیْ؟ .قَالَہٗ لَہُ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَمَا اِنَّ رَبَّک یُحِبُّ الْحَمْدَ وَمَا اسْتَزَادَہٗ عَلٰی ذٰلِکَ شَیْئًا .
٦٨٦٨: حسن نے اسود بن سریع (رض) سے روایت کی یہ شاعر تھے کہ انھوں نے کہا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا میں آپ کو اللہ تعالیٰ کی تعریفات کے وہ اشعار نہ سناؤں جن میں میں نے اپنے رب کی حمد کی ہے۔ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا۔ سنو ! بیشک تمہارا رب حمد کو پسند کرتا ہے اس سے زائد آپ نے اور کچھ نہیں فرمایا۔