hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 6905

.

الطحاوي

6905
Al Tahawi
۶۹۰۲ : حَدَّثَنَا ابْنُ مَرْزُوْقٍ ، قَالَ : ثَنَا وَہْبٌ ، قَالَ : ثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ حَبِیْبِ بْنِ أَبِیْ ثَابِتٍ ، عَنْ اِبْرَاھِیْمَ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أُسَامَۃَ بْنَ زَیْدٍ یُحَدِّثُ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ اِنَّ ہٰذَا الطَّاعُوْنَ رِجْزٌ وَعَذَابٌ عُذِّبَ بِہٖ قَوْمٌ ، فَاِذَا کَانَ بِأَرْضٍ فَلَا تَہْبِطُوْا عَلَیْہٖ، وَاِذَا وَقَعَ ، وَأَنْتُمْ بِأَرْضٍ ، فَلَا تَخْرُجُوْا عَنْہُ۔
٦٩٠٢: ابراہیم بن سعد نے کہا میں نے حضرت اسامہ بن زید سے سنا کہ وہ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کرتے تھے کہ یہ طاعون عذاب ہے جس سے پہلی اقوام میں سے ایک کو عذاب دیا گیا جب یہ کسی زمین میں ہو تو وہاں مت اترو۔ اور جب یہ آپڑے اور تم وہاں موجود ہو تو وہاں سے نکل کر مت جاؤ۔
تخریج : مسند احمد ٤؍١٩٥۔