hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 6981

.

الطحاوي

6981
Al Tahawi
۶۹۷۸ : حَدَّثَنَا یَزِیْدُ قَالَ ، ثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ یُوْسُفَ قَالَ : ثَنَا عِیْسَیْ بْنُ یُوْنُسَ ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ نَافِعٍ ، فَذَکَرَ بِاِسْنَادِہٖ مِثْلَہٗ۔قَالَ أَبُوْ جَعْفَرٍ : فَذَہَبَ قَوْمٌ اِلٰی ھٰذَا ، فَقَالُوْا : لَا یَحِلُّ اِخْصَائُ شَیْئٍ مِنَ الْفُحُوْلِ ، وَاحْتَجُّوْا فِیْ ذٰلِکَ بِہٰذَا الْحَدِیْثِ ، وَیَقُوْلُ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ فَلَیُغَیِّرُنَّ خَلْقَ اللّٰہِ قَالُوْا : وَہُوَ الْاِخْصَائُ .وَخَالَفَہُمْ فِیْ ذٰلِکَ آخَرُوْنَ فَقَالُوْا : مَا خِیْفَ عِضَاضُہٗ مِنَ الْبَہَائِمِ ، أَوْ مَا أُرِیْدَ شَحْمُہٗ مِنْہَا ، فَلَا بَأْسَ بِاِخْصَائِہٖ۔ وَقَالُوْا : ہٰذَا الْحَدِیْثُ الَّذِی احْتَجَّ بِہٖ عَلَیْنَا مُخَالِفُنَا ، اِنَّمَا ہُوَ عَنِ ابْنِ عُمَرَ مَوْقُوْفٌ ، وَلَیْسَ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ .
٦٩٧٨: عیسیٰ بن یونس نے عبداللہ بن نافع سے پھر انھوں نے اپنی سند سے روایت بیان کی ہے۔ امام طحاوی (رح) فرماتے ہیں : بعض لوگ اس طرف گئے ہیں وہ کہتے ہیں کسی نر کو خصی کرنا حلال نہیں۔ انھوں نے اس روایت کو دلیل بنایا ہے اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے۔ ” فلیغیرن خلق اللہ ۔۔۔“ اس آیت میں جس تغییر خلق کا ذکر ہے اس سے یہی خصی ہونا مراد ہے۔ فریق ثانی کا مؤقف ہے کہ جس کے متعلق خطرہ ہو کہ وہ دوسرے جانوروں کو کاٹے گا یا جس کے چربی سے بھرپور کرنے کا ارادہ ہو اسے خصی کرنے میں حرج نہیں۔ فریق مخالف کا کہنا ہے کہ جو روایت دلیل میں پیش کی جاتی ہے وہ ابن عمر (رض) پر موقوف ہے وہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تک مرفوعا ثابت نہیں ہے۔ ملاحظہ ہو۔