hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 7271

.

الطحاوي

7271
Al Tahawi
۷۲۶۸ : وَحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یُوْسُفَ الْفِرْیَابِیُّ ، قَالَ : أَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَبِیْ قَیْسٍ ، عَنْ ہُذَیْلِ بْنِ شُرَحْبِیْلَ ، قَالَ، أُتِیَ سُلَیْمَانُ بْنُ رَبِیْعَۃَ ، وَأَبُوْ مُوْسَی الْأَشْعَرِیِّ ، فِی ابْنَۃٍ وَابْنَۃِ ابْنٍ ، وَأُخْتٍ .فَقَالَا : لِلِابْنَۃِ ، النِّصْفُ ، وَلِلْأُخْتِ النِّصْفُ ، ثُمَّ قَالَا : ائْتِ عَبْدَ اللّٰہِ، فَاِنَّہٗ سَیُتَابِعُنَا ، فَأَتَاہُ .فَقَالَ عَبْدُ اللّٰہِ : لَقَدْ ضَلَلْت اِذًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُہْتَدِیْنَ ، وَلٰـکِنْ سَأَقْضِیْ فِیْہَا بِمَا قَضٰی بِہٖ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، لِلِابْنَۃِ النِّصْفُ ، وَلِابْنَۃِ الْاِبْنِ السُّدُسُ ، تَکْمِلَۃً لِلثُّلُثَیْنِ وَمَا بَقِیَ ، فَلِلْأُخْتِ۔
٧٢٦٨: ہزیل بن شرحبیل کہتے ہیں کہ حضرت سلیمان بن ربیعہ اور ابو موسیٰ اشعری کی خدمت میں مرنے والے کی بیٹی ‘ پوتی اور بہن کا مسئلہ پیش ہوا دونوں نے کہا کہ بیٹی کو نصف اور بہن کو نصف۔ پھر دونوں کہنے لگے کہ عبداللہ کے پاس جاؤ وہ بھی ہماری اتباع کریں گے وہ عبداللہ کے پاس آئے تو وہ کہنے لگے کہ میں تو اس وقت بھول میں پڑجاؤں گا اور سیدھی راہ پانے والوں میں سے نہ ہوں گا (اگر میں اسی طرح فیصلہ کرتا) میں تو اس کے متعلق وہی فیصلہ کروں گا جو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ نصف بیٹی کا ہوگا اور پوتی کے لیے چھٹا حصہ ہوگا تاکہ یہ دو ثلث کی تکمیل ہوجائے اور بقیہ بہن کا ہوگا۔
تخریج : بخاری فی الفرائض باب ٨‘ ١٢‘ ترمذی فی الفرائض باب ٤‘ ابن ماجہ فی الفرائض باب ٢‘ مسند احمد ١؍٣٨٩‘ ٤٤٠۔