۷۲۸۱ : حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ : ثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ وَہْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِیْ حَفْصُ بْنُ مَیْسَرَۃَ ، وَہِشَامُ بْنُ سَعْدٍ ، وَعَبْدُ الرَّحْمٰنِ بْنُ زَیْدٍ عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ دُعِیَ اِلَی جِنَازَۃٍ مِنَ الْأَنْصَارِ ، حَتّٰی اِذَا جَائَ ہَا قَالَ لَہُمْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَا تَرَکَ ؟ قَالُوْا : تَرَکَ عَمَّتَہُ وَخَالَتَہٗ۔ ثُمَّ تَقَدَّمَ فَقَالَ قِفُوْا الْحِمَارَ فَوَقَّفُوْا الْحِمَارَ فَقَالَ : اللّٰہُمَّ رَجُلٌ تَرَکَ عَمَّتَہٗ وَخَالَتَہٗ فَلَمْ یَنْزِلْ عَلَیْہِ شَیْئٌ .فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَا أَجِدُ لَہُمَا شَیْئًا۔
٧٢٨١: عبدالرحمن بن زید بن اسلم سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو انصار کے ایک جنازہ کے لیے بلایا گیا جب آپ جنازہ کے پاس تشریف لے آئے تو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اس میت نے کیا چھوڑا ؟ انھوں نے کہا اس نے پیچھے اپنی پھوپھی اور خالہ چھوڑی ہیں پھر آپ آگے بڑھے اور فرمایا۔ گدھے کو روکو ! لوگوں نے اسے ٹھہرایا تو آپ کی زبان مبارک پر یہ الفاظ تھے ” اللہم رجل “ ایک آدمی نے اپنی پھوپھی اور خالہ چھوڑی ہے اس وقت آپ پر وحی نازل نہ ہوئی تو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا۔ میں ان کے لیے کوئی چیز نہیں پاتا۔