hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 7315

.

الطحاوي

7315
Al Tahawi
۷۳۱۲ : حَدَّثَنَا عَلِیٌّ قَالَ : ثَنَا عَبْدَۃُ قَالَ : أَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ ، قَالَ أَنَا جَرِیْرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ أَبِیْ یَعْقُوْبَ ، وَأَبِیْ فَزَارَۃَ ، قَالَا : ثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ شِدَادٍ ، فَذَکَرَ مِثْلَہٗ۔ثُمَّ قَالَ : ہَلْ تَدْرُوْنَ مَا بَیْنِیْ وَبَیْنَہَا ؟ ہِیَ أُخْتِیْ مِنْ أُمِّی ، کَانَتْ أُمُّنَا أَسْمَائَ بِنْتَ عُمَیْسٍ الْخَثْعَمِیَّۃَ۔فَہٰذَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَدْ وَرَّثَ بِنْتَ حَمْزَۃَ مِنْ مَوْلَاہَا ، مَا بَقِیَ بَعْدَ نَصِیْبِ ابْنَتِہٖ، بِحَقِّ فَرْضِ اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ لَہَا ، وَلَمْ یَرُدَّ مَا بَقِیَ عَلَی الْبِنْتِ۔فَدَلَّتْ ہٰذِہِ الْآثَارُ ، أَنَّ مَوْلَی الْعَتَاقَۃِ ، أَوْلٰی بِالْمِیْرَاثِ مِنَ الرَّحِمِ الَّذِیْ لَیْسَ بِعَصَبَۃٍ ، وَقَدْ رُوِیَ مِثْلُ ہٰذَا أَیْضًا عَنْ عَلِی .
٧٣١٢: محمد بن عبداللہ اور ابو فزارہ دونوں نے کہا کہ ہمیں عبداللہ بن شداد نے روایت کی پھر انھوں نے اسی طرح روایت نقل کی ہے۔ یہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں کہ آپ نے بنت حمزہ (رض) کو غلام کا وارث قرار دیا جو کچھ کہ اللہ تعالیٰ کے مقررہ حصہ کے مطابق بیٹی کے نصف کے بعد بچا اور بقیہ کو آپ نے بیٹی کی طرف نہیں لوٹایا ان آثار سے معلوم ہوتا ہے کہ مولیٰ عتاقہ میراث میں اس رحم سے مقدم ہے جو عصبہ نہ ہو۔ اور اسی طرح کی روایت حضرت علی (رض) سے بھی مروی ہے۔ روایت علی (رض) ملاحظہ ہو۔
تشریح : پھر انھوں نے کہا کہ کیا تمہیں معلوم ہے کہ اس کے اور میرے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ پھر خود فرمایا وہ ماں کی طرف سے میری بہن ہے ہماری ماں اسماء بنت عمیس حثعمیہ تھیں۔
حاصل : یہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں کہ آپ نے بنت حمزہ (رض) کو غلام کا وارث قرار دیا جو کچھ کہ اللہ تعالیٰ کے مقررہ حصہ کے مطابق بیٹی کے نصف کے بعد بچا اور بقیہ کو آپ نے بیٹی کی طرف نہیں لوٹایا ان آثار سے معلوم ہوتا ہے کہ مولیٰ عتاقہ میراث میں اس رحم سے مقدم ہے جو عصبہ نہ ہو۔ اور اسی طرح کی روایت حضرت علی (رض) سے بھی مروی ہے۔ روایت علی (رض) ملاحظہ ہو۔