۸۶۸ : وَحَدَّثَنَا رَبِیْعٌ الْمُؤَذِّنُ، قَالَ : ثَنَا أَسَدٌ قَالَ : ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمٰنِ بْنُ أَبِی الزِّنَادِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَیَّاشِ بْنِ رَبِیْعَۃَ عَنْ حَکِیْمِ بْنِ حَکِیْمٍ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَیْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ (أَمَّنِیْ جِبْرَائِیْلُ عَلَیْہِ السَّلَامُ مَرَّتَیْنِ عِنْدَ بَابِ الْبَیْتِ فَصَلّٰی بِیَ الظُّہْرَ حِیْنَ مَالَتِ الشَّمْسُ، وَصَلّٰی بِیَ الْعَصْرَ حِیْنَ صَارَ ظِلُّ کُلِّ شَیْئٍ مِثْلَہٗ، وَصَلّٰی بِیَ الْمَغْرِبَ حِیْنَ أَفْطَرَ الصَّائِمُ، وَصَلّٰی بِیَ الْعِشَائَ حِیْنَ غَابَ الشَّفَقُ، وَصَلّٰی بِی الْفَجْرَ حِیْنَ حُرِّمَ الطَّعَامُ وَالشَّرَابُ عَلَی الصَّائِمِ، وَصَلّٰی بِی الظُّہْرَ مِنَ الْغَدِ حِیْنَ صَارَ ظِلُّ کُلِّ شَیْئٍ مِثْلَہٗ، وَصَلّٰی بِیَ الْعَصْرَ، حِیْنَ صَارَ ظِلُّ کُلِّ شَیْئٍ مِثْلَیْہِ، وَصَلّٰی بِی الْمَغْرِبَ حِیْنَ أَفْطَرَ الصَّائِمُ، وَصَلّٰی بِیَ الْعِشَائَ حِیْنَ مَضٰی ثُلُثُ اللَّیْلِ، وَصَلّٰی بِیَ الْغَدَاۃَ عِنْدَمَا أَسْفَرَ، ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَیَّ فَقَالَ : یَا مُحَمَّدُ الْوَقْتُ فِیْمَا بَیْنَ ہٰذَیْنِ الْوَقْتَیْنِ ھٰذَا وَقْتُ الْأَنْبِیَائِ مِنْ قَبْلِکَ)۔
٨٦٨: نافع بن جبیر نے ابن عباس (رض) سے یہ روایت نقل کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جبرائیل امین نے بیت اللہ کے دروازے کے پاس مجھے دو دفعہ امامت کرائی تفصیل اس طرح ہے مجھے ظہر کی نماز پڑھائی جب سورج ڈھل گیا اور عصر کی نماز پڑھائی جب ہر چیز کا سایہ اس کی مثل ہوگیا اور مجھے مغرب کی نماز پڑھائی جبکہ روزہ دار روزہ افطار کرتا ہے اور مجھے عشاء کی نماز پڑھائی جب شفق غائب ہوگیا اور فجر کی نماز پڑھائی جب روزہ دار پر کھانا پینا حرام ہوجاتا ہے اور دوسرے دن مجھے ظہر کی نماز پڑھائی جب ہر چیز کا سایہ ایک مثل ہوگیا اور عصر کی نماز پڑھائی جب ہر چیز کا سایہ اس کے دو مثل ہوگیا اور مجھے مغرب کی نماز اس وقت پڑھائی جب روزہ دار روزہ کھولتا ہے اور مجھے عشاء کی نماز پڑھائی جب رات کا تیسرا حصہ گزر گیا اور فجر کی نماز پڑھائی جب سپیدا ہوگیا پھر وہ میری طرف متوجہ ہو کر کہنے لگے اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وقت ان دونوں اوقات کے درمیان ہے اور یہ آپ سے پہلے انبیاء (علیہم السلام) کا وقت ہے۔
تخریج : ابو داؤد فی الصلاۃ باب ٢‘ نمبر ٣٩٣‘ ترمذی فی الصلاۃ باب ١‘ نمبر ١٤٩‘ مستدرک ١؍١٩٣‘ مسند احمد ١؍٣٣٣؍٣٥٤۔