HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Al Tahawi

.

الطحاوي

1326

۱۳۲۶ : وَکَمَا حَدَّثَنَا أَبُوْ بَکْرَۃَ وَابْنُ مَرْزُوْقٍ قَالَا : ثَنَا وَہْبُ بْنُ جَرِیْرٍ، قَالَ : ثَنَا شُعْبَۃُ، عَنْ أَبِیْ حَمْزَۃَ، عَنْ إِیَاسِ بْنِ قَتَادَۃَ، عَنْ قَیْسِ بْنِ عَبَّادٍ قَالَ : قَالَ لِیْ أُبَیّ بْنُ کَعْبٍ، قَالَ لَنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ (کُوْنُوْا فِی الصَّفِّ الَّذِیْ یَلِیْنِی) .قَالَ أَبُوْ جَعْفَرٍ : فَعَبْدُ اللّٰہِ مِنْ أُوْلٰئِکَ الَّذِیْنَ کَانُوْا یَقْرُبُوْنَ مِنَ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، لِیَعْلَمُوْا أَفْعَالَہٗ فِی الصَّلَاۃِ کَیْفَ ہِیَ؟ لِیُعَلِّمُوْا النَّاسَ ذٰلِکَ .فَمَا حَکَوْا مِنْ ذٰلِکَ، فَہُوَ أَوْلٰی مِمَّا جَائَ بِہٖ مَنْ کَانَ أَبْعَدَ مِنْہُ مِنْہُمْ فِی الصَّلَاۃِ .فَإِنْ قَالُوْا مَا ذَکَرْتُمُوْہُ عَنْ اِبْرَاہِیْمَ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ غَیْرُ مُتَّصِلٍ .قِیْلَ لَہُمْ کَانَ اِبْرَاہِیْمُ، اِذَا أَرْسَلَ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ، لَمْ یُرْسِلْہُ إِلَّا بَعْدَ صِحَّتِہِ عِنْدَہٗ، وَتَوَاتُرِ الرِّوَایَۃِ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ، قَدْ قَالَ لَہٗ الْأَعْمَشُ : اِذَا حَدَّثْتنِیْ فَأَسْنِدْ .فَقَالَ : اِذَا قُلْتُ لَک قَالَ " عَبْدُ اللّٰہِ " فَلَمْ أَقُلْ ذٰلِکَ حَتّٰی حَدَّثَنِیْہِ جَمَاعَۃٌ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ، وَإِذَا قُلْتُ " حَدَّثَنِیْ فُلَانٌ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ" فَہُوَ الَّذِیْ حَدَّثَنِیْ .
١٣٢٦: قیس بن عباد کہتے ہیں کہ مجھے حضرت ابی بن کعب (رض) نے کہا کہ ہمیں جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم اس صف میں ہوا کرو جو مجھ سے قریب تر ہے۔ امام طحاوی (رح) فرماتے ہیں : پس عبداللہ (رض) تو ان لوگوں میں سے ہیں جو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قریب رہتے تھے تاکہ وہ آپ کے نماز والے افعال کی کیفیت جان کر دوسروں کو سکھائیں۔ پس جو ان حضرات نے بیان کیا وہ ان حضرات کے بیان سے اولیٰ اور بہتر ہے جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دور رہنے والے تھے (اور ان کو کبھی کبھی حاضری کا موقعہ میسر آتا) اگر وہ کہیں جو تم نے ابراہیم سے حضرت عبداللہ (رض) سے نقل کیا وہ متصل نہیں ‘ تو ان کو یہ جواب دیا جائے گا کہ ابراہیم جب عبداللہ (رض) سے ارسال کرتے ہیں تو وہ روایت ان کے نزدیک تواتر و صحت سے پہنچی ہوئی ہوتی ہے۔ اعمش نے ان کو کہا کہ مجھے روایت بیان کرتے ہوئے سند بیان کیا کرو تو انھوں نے فرمایا : جب میں تم سے کہوں کہ عبداللہ بن مسعود (رض) نے فرمایا تو سمجھ لو کہ میں یہ بات اسی وقت کہتا ہوں جب وہ بات ایک جماعت مجھ سے بیان کرتی ہے۔ اور جب میں کہوں : حدثنی فلان عن عبد اللّٰہ (رض) ۔ تو وہ مجھے فقط اسی شخص نے بیان کی ہوتی ہے۔
تخریج : مسلم فی الصلاۃ نمبر ١٢٣۔
حاصل روایات : ان دونوں روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ جب زیادہ سمجھ والے لوگوں کو افعال و اقوال نبویہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قریب سے دیکھنے کے لیے پہلی صفوف کا حکم دیا گیا ابو جعفر طحاوی (رح) رقمطراز ہیں کہ پھر عبداللہ بن مسعود (رض) تو ان لوگوں سے ہیں جو نبوت کا قرب اختیار کرنے والے ہیں تاکہ وہ آپ کے افعال کی کیفیت نماز میں پہچان لیں اور لوگوں کو اسی طرح سکھائیں پس جو بات یہ قریب ترین لوگ کریں گے وہ اس سے اولیٰ ترین ہوگی جو ان سے منقول ہو جو آپ سے صف نماز میں دور کھڑے ہوں پس عبداللہ (رض) کی روایت وائل بن حجر (رض) کی روایت سے زیادہ اولیٰ ہوگی اور قابل استدلال ہوگی۔
ایک اشکال :
فان قالوا سے ذکر کیا حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کی روایت جو ابراہیم نخعی سے بیان کی گئی وہ متصل السند نہیں کیونکہ ابراہیم کی پیدائش ٨ ٣ ؁ھ اور ابن مسعود (رض) کا سنہء وفات ٢ ٣ ؁ھ ہے تو پھر وائل بن حجر کی متصل السند روایت کے مقابلے میں کیسے قابل ترجیح ہوگی۔
S: ابراہیم نخعی کی جو روایت حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) سے ارسال کے ساتھ ہے وہ اس کی صحت پر کامل یقین کے بعد وہ ارسال کرتے ہیں بلکہ وہ روایت ان کے ہاں تواتر کو پہنچی ہوتی ہے۔
ایک مرتبہ سلیمان بن مہران الاعمش (رح) نے ابراہیم نخعی (رح) کو کہا آپ مجھ سے متصل سند سے روایت بیان کیا کریں تو ابراہیم کہنے لگے جب میں آپ کو اس طرح کہوں قال عبداللہ تو میں یہ اسی وقت کہتا ہوں جب ایک جماعت مجھے عبداللہ سے بیان کرتی ہے اور اگر میں حدثنی فلان عن عبداللہ کہوں ‘ تو اس وقت وہ صرف ایک ہی آدمی بیان کرنے والا ہوتا ہے جو اس میں مذکور ہوتا ہے۔ پس میری مرسل متصل سے زیادہ قوی ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔