HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Al Tahawi

.

الطحاوي

2895

۲۸۹۴: مقسم نے ابن عباسi سے روایت کی ہے کہ ارقم بن ارقم زہری کو صدقات پر عامل بنایا گیا تو اس نے ابو رافعؓ کو ساتھ چلنے کے لئے کہا وہ نبی اکرمﷺ کی خدمت میں آئے تو آپ نے فرمایا اے ابو رافع آل محمد پر صدقہ حرام ہے اور قوم کا مولیٰ انہی میں سے ہوتا ہے۔ تخریج : ابو داؤد فی الزکوٰۃ باب۲۹‘ نمبر۱۶۵۰۔
٢٨٩٥: عبداللہ بن عبداللہ بن نوفل بن حارث بن عبدالمطلب نے بیان کیا کہ عبدالمطلب بن ربیعہ بن حارث نے مجھے بیان کیا کہ ربیعہ بن حارث اور عباس بن عبدالمطلب دونوں نے کہا کہ اگر ہم دو ان دو لڑکوں یعنی مجھے اور فضل بن عباس (رض) کو صدقات پر مقرر کردیں تو وہ فرض ادا کریں گے جو لوگ ادا کرتے ہیں اور وہ تنخواہ وغیرہ پالیں گے جو دیگر عاملین کو ملتی ہے وہ دونوں اسی گفتگو میں مصروف تھے کہ علی بن ابی طالب (رض) آگئے اور ان کے پاس کھڑے ہوگئے دونوں نے اس بات کا تذکرہ ان سے کیا تو علی (رض) نے کہا تم مت یہ بات کرو اللہ کی قسم آپ ایسا بالکل نہ کریں گے۔ حضرت ربیعہ بن حارث کہنے لگے تم تو ہم سے حسد کی بناء پر یہ بات کہتے ہو اللہ کی قسم ! تم نے دامادی رسول پائی تو ہم نے ہرگز حسد نہ کیا۔ حضرت علی (رض) کہنے لگے میں ابوالحسن ہوں (میں حسد نہیں کرسکتا) تم دونوں ان کو بھیج کر دیکھ لو۔ علی (رض) لیٹ گئے۔ جب جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز ظہر پڑھ لی تو ہم حجرے کی طرف آپ سے پہلے پہنچ گئے اور دروازے کے پاس جا کھڑے ہوئے یہاں تک کہ آپ تشریف لائے تو آپ نے ہمارے کانوں کو پکڑ کر فرمایا اس بات کو تم دونوں دل سے نکال دو جو تم اپنے سینے میں جمع کرنے والے ہو پھر آپ حجرہ میں داخل ہوئے اور ہم بھی داخل ہوگئے اس دن آپ زینب بنت جحش (رض) کے مکان میں تھے ہم نے گفتگو میں ایک دوسرے پر بھروسہ کیا پھر ہم میں سے ایک نے بات کی اور کہا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ لوگوں میں سب سے زیادہ محسن اور صلہ رحمی کرنے والے ہیں اور ہم بالغ ہوچکے ہیں ہم اس لیے آئے ہیں تاکہ آپ ہمیں کسی صدقہ کا عامل مقرر فرما دیں ہم لوگوں سے جمع کر کے اسی طرح ادا کریں گے جیسے دوسرے ادا کرتے ہیں اور ہمیں عمل کی تنخواہ مل جائے گی جیسے دوسروں کو ملتی ہے آپ نے خاموشی اختیار فرمائی۔ یہاں تک کہ ہم نے آپ سے (دوبارہ) گفتگو کا ارادہ کیا اور پردے پیچھے زینب (رض) ہمیں اشارہ کر رہی تھیں (کہ بات نہ کرنا) پھر آپ نے فرمایا صدقہ آل محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لائق نہیں یہ لوگوں کی میل کچیل ہے۔ محمیہ (رض) (یہ خمس کے نگران تھے) کو بلاؤ اور نوفل بن حارث بن عبدالمطلب کو بلا لاؤ وہ دونوں آگئے تو آپ نے محمیہ کو فرمایا تم اس لڑکے سے اپنی بیٹی کا نکاح کر دو یعنی فضل بن عباس (رض) کے ساتھ پس انھوں نے نکاح کردیا اور نوفل بن حارث کو کہا تم اس لڑکے سے اپنی بیٹی کا نکاح کر دو چنانچہ انھوں نے میرا نکاح کردیا اور محمیہ (رض) کو فرمایا ان دونوں کو خمس میں سے اتنی رقم مہر کے لیے دے دو ۔ اگر کوئی یہ اعتراض کرے کہ ان کا مہر خمس میں سے دیا گیا اور خمس کا حکم بھی صدقات جیسا ہے۔ اس کے جواب میں کہا جائے گا ۔ عین ممکن ہے کہ یہ ذوی اتوبی کے حصہ سے ہو جہ کہ خمس میں مقرر ہے اور یہ ان صدقات سے خارج ہے جن کو حرام کیا گیا ہے۔ اس لیے کہ ان پر لوگوں کی میل کچیل حرام کی ہے اور خمس ان میں سے نہیں ہے۔
تخریج : مسلم فی الزکوۃ نمبر ١٦٧۔
حاصل کلام یہ کہ صدقات آل محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو درست نہیں خمس میں سے ان کو کھانے کے لیے دیا جائے گا۔
لغات : لقاسۃ۔ حسد۔ تصرران۔ دل میں بات جمع کرنا۔ تلمع۔ اشارہ جو ہاتھ یا کپڑے سے کیا جائے۔ تواکل الکلام۔ بھروسہ کرنا۔ اصدق۔ مہر ادا کر دو ۔ اوساخ۔ میل کچیل۔
سوال : خمس کا حکم بھی تو صدقات جیسا ہے اس میں سے فضل اور عبدالمطلب کی بیویوں کا مہر ادا کیا گیا اس سے صدقات سے فائدہ اٹھانے کا جواز مل رہا ہے۔
جواب : خمس میں ذوالقربیٰ کا حصہ بھی تو ہے اس میں سے دیا گیا ہوگا اور یہ حصہ تو محرم صدقات سے خارج ہے کیونکہ لوگوں کی میل کچیل ان پر حرام ہے اور خمس اس میں سے نہیں ہے اور خمس تو ہبہ اور ہدیہ کی قسم سے ہے وہ بلاشبہ آپ کے لیے درست ہے جیسا کہ یہ روایات مؤید ہیں۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔