HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Al Tahawi

.

الطحاوي

3642

۳۶۴۲ : حَدَّثَنَا أَبُوْ بَکْرَۃَ وَعَلِیُّ بْنُ مَعْبَدٍ‘ قَالَا : ثَنَا مَکِّیُّ بْنُ اِبْرَاہِیْمَ‘ قَالَ : ثَنَا دَاوٗدَ بْنُ یَزِیْدَ الْأَوْدِیُّ‘ قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ الْمَلِکِ بْنَ مَیْسَرَۃَ الزَّرَّادَ‘ قَالَ : سَمِعْتُ النَّزَّالَ بْنَ سَبْرَۃَ یَقُوْلُ : سَمِعْتُ سُرَاقَۃَ بْنَ مَالِکِ بْنِ جُعْشُمٍ یَقُوْلُ : سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُوْلُ (دَخَلَتَ الْعُمْرَۃُ فِی الْحَجِّ إِلٰی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ) قَالَ : وَقَرَنَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ حَجَّۃِ الْوَدَاعِ فَقَدْ اخْتَلَفُوْا عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ إِحْرَامِہٖ فِیْ حَجَّۃِ الْوَدَاعِ‘ مَا کَانَ فَقَالُوْا : مَا رَوَیْنَا‘ وَتَنَازَعُوْا فِیْ ذٰلِکَ عَلٰی مَا قَدْ ذَکَرْنَا وَقَدْ أَحَاطَ عِلْمُنَا أَنَّہٗ لَمْ یَکُنْ إِلَّا عَلٰی أَحَدِ تِلْکَ الْمَنَازِلِ الثَّلَاثَۃِ‘ إِمَّا مُتَمَتِّعٌ‘ وَإِمَّا مُفْرِدٌ‘ وَإِمَّا قَارِنٌ فَأَوْلٰی بِنَا أَنْ نَنْظُرَ إِلٰی مَعَانِیْ ھٰذِہِ الْآثَارِ وَنَکْشِفَہَا‘ لِنَعْلَمَ مِنْ أَیْنَ جَائَ اخْتِلَافُہُمْ فِیْہَا‘ وَنَقِفَ مِنْ ذٰلِکَ عَلَی إِحْرَامِہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَا کَانَ فَاعْتَبَرْنَا ذٰلِکَ‘ فَوَجَدْنَا الَّذِیْنَ یَقُوْلُوْنَ : إِنَّہُ أَفْرَدَ یَقُوْلُوْنَ : کَانَ إِحْرَامُہُ بِالْحَجِّ مُفْرِدًا‘ لَمْ یَکُنْ مِنْہُ قَبْلَ ذٰلِکَ إِحْرَامٌ بِغَیْرِہِ وَقَالَ آخَرُوْنَ : بَلْ قَدْ کَانَ قَبْلَ إِحْرَامِہٖ بِتِلْکَ الْحَجَّۃِ أَحْرَمَ بِعُمْرَۃٍ‘ ثُمَّ أَضَافَ إِلَیْہَا ھٰذِہِ الْحَجَّۃَ‘ ہٰکَذَا یَقُوْلُ الَّذِیْنَ قَالُوْا : قَرَنَ وَقَدْ أَخْبَرَ جَابِرٌ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ فِیْ حَدِیْثِہٖ، وَہُوَ أَحَدُ الَّذِیْنَ قَالُوْا : (إِنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَفْرَدَ) ، (أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَحْرَمَ بِالْحَجَّۃِ حِیْنَ اسْتَوَتْ بِہِ نَاقَتُہُ عَلَی الْبَیْدَائِ) وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : مِنْ عِنْدِ الْمَسْجِدِ‘ وَہُوَ أَیْضًا مِمَّنْ قَالَ : (إِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَفْرَدَ بِالْحَجِّ فِیْ أَوَّلِ إِحْرَامِہِ) فَکَانَ بَدْئُ إِحْرَامِہِ عَلَیْہِ السَّلَامُ عِنْدَ ابْنِ عُمَرَ‘ وَجَابِرٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ بَعْدَ خُرُوْجِہِ مِنَ الْمَسْجِدِ وَقَدْ بَیَّنَّا عَنْہُ فِیْمَا تَقَدَّمَ مِنْ کِتَابِنَا ھٰذَا أَنَّہٗ قَدْ کَانَ أَحْرَمَ فِیْ دُبُرِ الصَّلَاۃِ فِی الْمَسْجِدِ فَیُحْتَمَلُ أَنْ یَّکُوْنَ الَّذِیْنَ قَالُوْا إِنَّہٗ قَرَنَ‘ سَمِعُوْا تَلْبِیَتَہُ فِی الْمَسْجِدِ بِالْعُمْرَۃِ‘ ثُمَّ سَمِعُوْا بَعْدَ ذٰلِکَ تَلْبِیَتَہُ الْأُخْرَی‘ خَارِجًا مِنَ الْمَسْجِدِ بِالْحَجِّ خَاصَّۃً فَعَلِمُوْا أَنَّہٗ قَرَنَ‘ وَسَمِعَہُ الَّذِیْنَ قَالُوْا إِنَّہُ أَفْرَدَ وَقَدْ لَبَّیْ بِالْحَجِّ خَاصَّۃً‘ وَلَمْ یَکُوْنُوْا سَمِعُوْا تَلْبِیَتَہُ قَبْلَ ذٰلِکَ بِالْعُمْرَۃِ‘ فَقَالُوْا أَفْرَدَ وَسَمِعَہُ قَوْمٌ أَیْضًا وَقَدْ لَبَّیْ فِی الْمَسْجِدِ بِالْعُمْرَۃِ‘ وَلَمْ یَسْمَعُوْا تَلْبِیَتَہُ بَعْدَ خُرُوْجِہِ مِنْہُ بِالْحَجِّ‘ ثُمَّ رَأَوْہُ بَعْدَ ذٰلِکَ یَفْعَلُ مَا یَفْعَلُ الْحَاجُّ‘ مِنَ الْوُقُوْفِ بِعَرَفَۃَ وَمَا أَشْبَہَ ذٰلِکَ‘ وَکَانَ ذٰلِکَ - عِنْدَہُمْ - بَعْدَ خُرُوْجِہِ مِنَ الْعُمْرَۃِ فَقَالُوْا تَمَتُّعٌ فَرَوَی کُلُّ قَوْمٍ مَا عَلِمُوْا وَقَدْ دَخَلَ جَمِیْعُ مَا عَلِمَہُ الَّذِیْنَ قَالُوْا أَفْرَدَ‘ وَمَا عَلِمَہُ الَّذِیْنَ قَالُوْا إِنَّہُ تَمَتَّعَ فِیْمَا عَلِمَ الَّذِیْنَ قَالُوْا إِنَّہٗ قَرَنَ‘ لِأَنَّہُمْ أَخْبَرُوْا عَنْ تَلْبِیَتِہٖ بِالْعُمْرَۃِ ثُمَّ عَنْ تَلْبِیَتِہٖ بِالْحَجَّۃِ بِعَقِبِ ذٰلِکَ فَصَارَ مَا ذَہَبُوْا إِلَیْہِ مِنْ ذٰلِکَ وَمَا رَوَوْا‘ أَوْلَی مِمَّا ذَہَبَ إِلَیْہِ مَنْ خَالَفَہُمْ وَمَا رَوَوْا ثُمَّ قَدْ وَجَدْنَا بَعْدَ ذٰلِکَ أَفْعَالَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ تَدُلُّ عَلٰی أَنَّہٗ کَانَ قَارِنًا‘ وَذٰلِکَ أَنَّہٗ عَلَیْہِ السَّلَامُ لَا یَخْتَلِفُ عَنْہُ أَنَّہٗ لَمَّا قَدِمَ مَکَّۃَ أَمَرَ أَصْحَابَہٗ أَنْ یُحِلُّوْا إِلَّا مَنْ کَانَ سَاقَ مِنْہُمْ ہَدْیًا وَثَبَتَ ہُوَ عَلَی إِحْرَامِہِ فَلَمْ یَحِلَّ مِنْہُ إِلَّا فِیْ وَقْتِ مَا یَحِلُّ الْحَاجُّ مِنْ حَجِّہِ وَقَالَ (لَوِ اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِیْ مَا اسْتَدْبَرْتُ مَا سُقْتُ الْہَدْیَ وَلَجَعَلْتُہَا عُمْرَۃً فَمَنْ کَانَ لَیْسَ مَعَہٗ ہََدْیٌ‘ فَلِیَحْلِلْ‘ وَلْیَجْعَلْہَا عُمْرَۃً) ہٰکَذَا حَکَاہُ عَنْہُ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللّٰہِ‘ وَہُوَ مِمَّنْ یَقُوْلُ : إِنَّہُ أَفْرَدَ‘ وَسَنَذْکُرُ ذٰلِکَ وَمَا رُوِیَ فِیْہِ فِیْ بَابِ فَسْخِ الْحَجِّ إِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی فَلَوْ کَانَ إِحْرَامُہٗ ذٰلِکَ کَانَ بِحَجَّۃٍ‘ لَکَانَ ہَدْیُہُ الَّذِی سَاقَہُ تَطَوُّعًا‘ فَہَدْیُ التَّطَوُّعِ لَا یَمْنَعُ مِنَ الْاِحْلَالِ الَّذِیْ یَحِلُّہُ الرَّجُلُ اِذَا لَمْ یَکُنْ مَعَہٗ ہََدْیٌ وَلَکَانَ حُکْمُہٗ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ - وَإِنْ کَانَ قَدْ سَاقَ ہَدْیًا - کَحُکْمِ مَنْ لَمْ یَسُقْ ہَدْیًا‘ لِأَنَّہٗ لَمْ یَخْرُجْ عَلٰی أَنْ یَتَمَتَّعَ فَیَکُوْنُ ذٰلِکَ الْہَدْیُ لِلْمُتْعَۃِ‘ فَتَمْنَعُہٗ مِنَ الْاِحْلَالِ الَّذِیْ کَانَ یَحِلُّہٗ‘ لَوْ لَمْ یَسُقْ ہَدْیًا أَلَا تَرٰی أَنَّ رَجُلًا لَوْ خَرَجَ یُرِیْدُ التَّمَتُّعَ فَأَحْرَمَ بِعُمْرَۃٍ‘ أَنَّہٗ اِذَا طَافَ لَہَا‘ وَسَعٰی‘ وَحَلَقَ‘ حَلَّ مِنْہَا‘ وَلَوْ کَانَ سَاقَ ہَدْیًا لِمُتْعَتِہِ لَمْ یَحِلَّ حَتّٰی یَوْمِ النَّحْرِ‘ وَلَوْ سَاقَ ہَدْیًا تَطَوُّعًا‘ حَلَّ قَبْلَ یَوْمِ النَّحْرِ بَعْدَ فَرَاغِہٖ مِنَ الْعُمْرَۃِ فَثَبَتَ بِذٰلِکَ أَنَّ ہَدْیَ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ‘ لَمَّا کَانَ قَدْ مَنَعَہُ مِنَ الْاِحْلَالِ‘ وَأَوْجَبَ ثُبُوْتَہُ عَلَی الْاِحْرَامِ إِلٰی یَوْمِ النَّحْرِ‘ أَنَّ حُکْمَہٗ، غَیْرُ حُکْمِ ہَدْیِ التَّطَوُّعِ‘ فَانْتَفٰی بِذٰلِکَ قَوْلُ مَنْ قَالَ : إِنَّہُ کَانَ مُفْرَدًا وَقَدْ ذَکَرْنَا فِیْمَا تَقَدَّمَ مِنْ ھٰذَا الْبَابِ‘ (عَنْ حَفْصَۃَ أَنَّہَا قَالَتْ لِرَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَا شَأْنُ النَّاسِ حَلُّوْا‘ وَلَمْ تَحِلَّ أَنْتَ مِنْ عُمْرَتِک ؟ فَقَالَ إِنِّیْ قَلَّدْت ہَدْیِی وَلَبَّدْتُ رَأْسِیْ، فَلاَ أَحِلُّ حَتّٰی أَنْحَرَ) فَدَلَّ ذٰلِکَ عَلٰی مَا ذَکَرْنَا‘ وَعَلٰی أَنَّ ذٰلِکَ الْہَدْیَ‘ کَانَ ہَدْیًا بِسَبَبِ عُمْرَۃٍ یُرَادُ بِہَا قِرَانٌ أَوْ مُتْعَۃٌ فَنَظَرْنَا فِیْ ذٰلِکَ‘ فَإِذَا حَفْصَۃُ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَدْ دَلَّ حَدِیْثُہَا ھٰذَا‘ عَلٰی أَنَّ ذٰلِکَ الْقَوْلَ مِنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ‘ کَانَ بِمَکَّۃَ‘ لِأَنَّہٗ کَانَ مِنْہُ‘ بَعْدَمَا حَلَّ النَّاسُ وَقَدْ یَجُوْزُ أَنْ یَّکُوْنَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَدْ طَافَ قَبْلَ ذٰلِکَ‘ أَوْ لَمْ یَطُفْ فَإِنْ کَانَ قَدْ طَافَ قَبْلَ ذٰلِکَ‘ ثُمَّ أَحْرَمَ بِالْحَجَّۃِ مِنْ بَعْدُ‘ فَإِنَّمَا کَانَ مُتَمَتِّعًا‘ وَلَمْ یَکُنْ قَارِنًا‘ لِأَنَّہٗ إِنَّمَا أَحْرَمَ بِالْحَجَّۃِ بَعْدَ فَرَاغِہٖ مِنْ طَوَافِ الْعُمْرَۃِ وَإِنْ لَمْ یَکُنْ طَافَ قَبْلَ ذٰلِکَ‘ حَتّٰی أَحْرَمَ بِالْحَجَّۃِ‘ فَقَدْ کَانَ قَارِنًا‘ لِأَنَّہٗ قَدْ لَزِمَتْہُ الْحَجَّۃُ قَبْلَ طَوَافِہٖ لِلْعُمْرَۃِ فَلَمَّا احْتَمَلَ ذٰلِکَ مَا ذَکَرْنَا‘ کَانَ أَوْلَی الْأَشْیَائِ بِنَا أَنْ نَحْمِلَ ھٰذِہِ الْآثَارَ‘ عَلٰی مَا فِیْہِ اتِّفَاقُہَا‘ لَا عَلٰی مَا فِیْہِ تَضَادُّہَا فَکَانَ عَلِیُّ بْنُ أَبِیْ طَالِبٍ وَابْنُ عَبَّاسٍ وَعِمْرَانُ بْنُ حُصَیْنٍ‘ وَعَائِشَۃُ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ‘ قَدْ رَوَیْنَا عَنْہُمْ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ تَمَتَّعَ‘ وَرَوَیْنَا عَنْہُمْ أَنَّہٗ قَرَنَ‘ وَقَدْ ثَبَتَ مِنْ قَوْلِہٖ مَا یَدُلُّ‘ عَلٰی أَنَّہٗ قَدِمَ مَکَّۃَ‘ وَلَمْ یَکُنْ أَحْرَمَ بِالْحَجِّ قَبْلَ ذٰلِکَ فَإِنْ جَعَلْنَا إِحْرَامَہُ بِالْحَجَّۃِ‘ کَانَ قَبْلَ الطَّوَافِ لِلْعُمْرَۃِ‘ ثَبَتَ الْحَدِیْثَانِ جَمِیْعًا‘ فَکَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَدْ کَانَ مُتَمَتِّعًا إِلٰی أَنْ أَحْرَمَ بِالْحَجَّۃِ‘ فَصَارَ قَارِنًا وَإِنْ جَعَلْنَا إِحْرَامَہُ بِالْحَجَّۃِ‘ کَانَ بَعْدَ طَوَافِہِ لِلْعُمْرَۃِ‘ جَعَلْنَاہُ مُتَمَتِّعًا‘ وَنَفَیْنَا أَنْ یَّکُوْنَ قَارِنًا‘ فَجَعَلْنَاہُ مُتَمَتِّعًا فِیْ حَالٍ‘ وَقَارِنًا فِیْ حَالٍ فَثَبَتَ بِذٰلِکَ أَنَّ طَوَافَہُ لِلْعُمْرَۃِ‘ کَانَ بَعْدَ إِحْرَامِہٖ بِالْحَجَّۃِ‘ فَثَبَتَ بِذٰلِکَ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ‘ قَدْ کَانَ فِیْ حَجَّۃِ الْوَدَاعِ قَارِنًا فَقَالَ قَائِلٌ : مِمَّنْ کَرِہَ الْقِرَانَ وَالتَّمَتُّعَ‘ لِمَنِ اسْتَحَبَّہُمَا : اعْتَلَلْتُمْ عَلَیْنَا بِقَوْلِ اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ (فَمَنْ تَمَتَّعَ بِالْعُمْرَۃِ إِلَی الْحَجِّ فَمَا اسْتَیْسَرَ مِنَ الْہَدْیِ) فِیْ اِبَاحَۃِ الْمُتْعَۃِ‘ وَلَیْسَ ذٰلِکَ کَذٰلِکَ‘ وَإِنَّمَا تَأْوِیْلُ ھٰذِہِ الْآیَۃِ‘ مَا رُوِیَ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ الزُّبَیْرِ۔
٣٦٤٢: نزال بن سبرہ کہتے تھے کہ میں نے سراقہ بن مالک بن جعشم (رض) کو یہ کہتے سنا کہ میں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے سنا عمرہ قیامت تک کے لیے حج میں داخل ہوگیا اور یہ بھی کہا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حجۃ الوداع میں قران کیا۔ علماء نے جناب رسول اللہ کے احرام سے متعلق جو حجۃ الوداع میں آپ نے باندھا اختلاف کیا ہے کہ وہ کیسا تھا جو ہم نے گزشتہ سطور میں بیان کیا وہ انھوں نے کہا اور باہمی اختلاف کیا جو مذکور ہوا مگر ہمارے علم کی حد تک یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ آپ تین میں سے کسی ایک حالت پر تھے ۔ خواہ وہ تمتع کی ہو یا افراد یا قران کی ہو۔ ہمارے لیے مناسب ترین بات یہی ہے کہ پہلے ہم روایات کے معانی کو واضح کریں تاکہ موقعہ اختلاف کی تعین ہو اور آپ کے احرام سے متعلق معلوم ہوجائے کہ کون سا تھا ۔ پس ہم نے پڑتال کی تو معاملے کو اس طرح پایا ! جو حضرات حج افراد کے قائل ہیں وہ کہتے ہیں آپ نے حج افراد کا احرام باندھا اس سے پہلے اور کوئی احرام نہ تھا۔ " آپ نے اس احرام حج سے قبل عمرے کا احرام باندھا پھر اس کے ساتھ اس حج کو ملایا ۔ اسی طرح وہ لوگ کہتے ہیں جو اس بات کے قائل ہیں کہ آپ نے قران کیا۔ چنانچہ حضرت جابر (رض) جو افراد کے قائلین سے ہیں کہتے ہیں کہ جب جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اونٹنی مقام بیداء میں سیدھی کھڑی ہوگئی تو آپ نے حج کا احرام باندھا ۔ اسی طرح ابن عمر (رض) جو کہتے ہیں کہ آپ نے حج افراد کیا ہے وہ کہتے ہیں کہ آپ نے اپنا پہلا احرام مسجد کے قریب سے باندھا ۔ تو حاصل یہ ہے کہ حضرات ابن عمر اور جابر (رض) کے بیان کے مطابق آپ کے احرام کی ابتداء مسجد سے باہر آجانے کے بعد ہوئی۔ ان حضرات سے ہم اپنی اس کتاب میں ثابت کرچکے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز کے بعد مسجد میں احرام باندھا۔ تو اس بات کا احتمال پیدا ہوگیا کہ جن لوگوں نے قران کا قول کیا انھوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عمرے کا تلبیہ سنا۔ پھر انھوں نے مسجد کے باہر دوسرا تلبیہ حج کے لیے سنا ۔ پس انھوں نے اس سے جان لیا کہ آپ نے قران فرمایا اور جن لوگوں نے افراد کا قول اختیار کیا ۔ انھوں نے فقط حج کا تلبیہ سنا ۔ انھوں نے اس سے پہلے والا عمرے کا تلبیہ نہیں سنا تھا ۔ اس لیے انھوں نے حج افراد کا قول کردیا۔ اور ایک اور جماعت نے مسجد میں آپ کو عمرے کا تلبیہ کہتے سنا اور نکلنے کے بعد حج کا تلبیہ آپ کی زبان سے نہ سنا پھر انھوں نے اس کے بعد دیکھا کہ آپ نے حجاج کی طرح میدان عرفات میں وقوف فرمایا وغیرہ اور دیگر اعمال ادا فرمائے ۔ تو ان کے ہاں آپ کا یہ عمل عمرے سے فراغت کے بعد تھا ۔ پس انھوں نے تمتع کا قول کردیا۔ گویا جس جماعت نے جو جانا وہ روایت کردیا ۔ پس ان لوگوں کی بات جنہوں نے افراد وتمتع کہا ان لوگوں کی بات میں شامل ہوگئی جنہوں نے قرآن کا قول کیا ۔ کیونکہ انھوں نے پہلے عمرے اور اس کے بعد حج کے تلبیہ کی اطلاع دی۔ پس انھوں نے اپنے مؤقف سے متعلق جو روایت کی وہ ان کے مخالف روایت کرنے والوں سے اولیٰ و اعلیٰ قرار پائی۔ " پھر ہم نے یہ دیکھا کہ آپ کے افعال قارن ہونے پر دلالت کرتے ہیں۔ وہ اس طرح کہ جب اس سب کا اتفاق ہے کہ جب جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مکہ میں پہنچے تو آپ نے صحابہ کرام کو حکم فرمایا کہ جو لوگ ہدی لانے والے ہیں ان کے علاوہ باقی لوگ (عمرہ کر کے) احرام کھول دیں آپ نے بھی اپنا احرام برقرار رکھا اور اسے صرف اس وقت کھولا جب حج کرنے والا حج کا احرام کھولتا ہے۔ اور یہ بات ارشاد فرمائی : لو استقبلت من امری ماستدبرت ماسقت الھدی۔۔۔ اگر مجھ پر یہ بات پہلے ظاہر ہوتی جو بعد کو ظاہر ہوئی تو میں اس کو عمرہ بنا لیتا ۔ پس جس کے ساتھ ہدی نہ ہو وہ احرام کھول دے اور اس کو عمرہ بنا لے ‘ ‘ حضرت جابر (رض) نے یہ روایت آپ سے اسی طرح نقل کی ہے حالانکہ وہ تو حج افراد کے قائلین سے ہیں۔ ہم عنقریب اس روایت کو اور جو روایات فسخ حج کے سلسلہ میں مروی ہیں ذکر کریں گے۔ اگر آپ کا یہ احرام فقط حج کا ہوتا تو پھر ہدی کا لے جانا نفلی تھا اور نفلی ھدی احرام عمرہ کے کھولنے سے مانع نہیں ہے جس طرح ہدی نہ لے جانے والا کھولتا ہے اور آپ کا حکم بھی ھدی نہ لے جانے والے کی طرح ہوتا خواہ آپ ھدی اپنے ساتھ لائے تھے ۔ کیونکہ اس طرح وہ متمتع ہونے سے نہ نکلے گا ۔ پس اس کی یہ ھدی متعہ کی بن جائے گی اور اسے حلال ہونے سے مانع بن جائے گی جو کہ اس کے لیے حلال تھا اگر وہ ہدی نہ لاتا۔ کیا تم نہیں دیکھتے کہ اگر کوئی شخص تمتع کا ارادہ کر کے جائے اور عمرے کا احرام باندھے۔ جب وہ عمرے کا طواف کرتا اور سعی کرلیتا ہے اور حلق کروا کر حلال ہوجاتا ہے۔ اگر وہ اپنے ساتھ ہدی لایا ہو تو یوم نحر سے پہلے حلال نہ ہوگا اور اگر اس نے نفلی ھدی چلائی تھی تو عمرہ سے فراغت کے بعد یوم نحر سے پہلے ہی وہ حلال ہوجائے گا۔ پس اس سے بات ثابت ہوئی کہ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ھدی احرام کے کھولنے میں رکاوٹ تھی اور اس نے آپ پر احرام کو یوم نحر تک کے لیے لازم کردیا تو اس کا حکم نفلی ھدی کے حکم جیسا نہ تھا۔ پس اس سے ان لوگوں کے قول کی نفی ہوگئی جو کہتے ہیں کہ آپ حج افراد کے کرنے والے تھے اور ہم نے اس باب میں پہلے حضرت حفصہ (رض) کی روایت نقل کی ہے۔ کہ میں نے دریافت کیا کہ لوگوں کا کیا معاملہ ہے کہ انھوں نے احرام کھول دیے اور آپ نے عمرے کا احرام نہیں کھولا ؟ آپ نے فرمایا میں نے تو اپنی ھدی کو قلادہ ڈالا اور اپنے سر کو تلبید کی ہے۔ پس میں قربانی کرنے تک احرام نہ کھولوں گا۔ پس اس سے وہ دلالت مل گئی جو ہم نے ذکر کی نیز یہ بھی معلوم ہوگیا کہ وہ ہدی عمرے کی وجہ سے تھی خواہ حج سے قران مراد میں یا تمتع۔ پس اس سلسلہ میں غور کیا تو حضرت حفصہ (رض) کی رایت اس کا ثبوت ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ جواب مکہ میں دیا ۔ کیونکہ یہ بات آپ کے احرام کھولنے کے بعد فرمائی اور یہ بھی ممکن ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے پہلے طواف کرلیا پھر احرام حج باندھا تو آپ تمتع تھے قارن نہ تھے کیونکہ آپ نے عمرہ کے طواف سے فراغت پا کر پھر حج کا احرام باندھا اور اگر آپ نے حج کا احرام باندھنے سے پہلے طواف نہ کیا تھا ۔ تو آپ قارن تھے کیونکہ آپ پر طواف عمرہ سے پہلے حج لازم ہوچکا تھا۔ پس جب اس بات کا احتمال ہوا تو ہمیں سب سے اول یہ چاہیے کہ ان روایات کو متفق علیہ بات پر حمل کریں نہ کہ متضاد قول پر۔ پس ہم نے حضرت علی ‘ ابن عباس ‘ عمران بن حصین عائشہ صدیقہ (رض) عنہم سے روایت کیا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تمتع کیا اور انہی سے ہم نے روایات نقل کیں کہ آپ نے قرآن کیا۔ اور یہ بات تو آپ کے ارشاد سے ثابت ہوتی ہے۔ کہ آپ جب مکہ مکرمہ میں تشریف لائے تو اس سے پہلے آپ نے حج کا احرام نہ باندھا تھا۔ پس اگر ہم آپ کے احرام حج کو عمرہ سے پہلے قراردیں تو وہ احادیث جمع ہوجائیں گی۔ تو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) احرام حج تک متمتع تھے پھر آپ قارن ہوئے اور اگر ہم آپ کے احرام حج کو طواف عمرہ کے بعد قرار دیں تو آپ کو متمتع قرار دیں گے اور آپ کے قارن ہونے کی نفی کریں گے۔ پس اس طرح آپ کو ایک حالت میں متمتع اور دوسری حالت میں قارن قرار دیں گے ۔ پس اس سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ آپ کا عمرہ کے لیے طواف احرام حج باندھنے کے بعد تھا اور اس سے ثابت ہوجائے گا کہ آپ حجۃ الوداع میں قارن تھے۔ قرآن و تمتع کو جن حضرات نے مکروہ قرار دیا انھوں نے ان کے پسند کرنے والوں پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ تم نے آیت فمن تمتع بالعمرۃ الی الحج فما استیسر من الھدی۔۔۔ کو اباحت تمتع کے لیے بطور دلیل پیش کیا ہے حالانکہ یہ اس طرح نہیں ہے۔ اس آیت کی تفسیر تو ابن زبیر (رض) سے اس طرح مروی ہے۔ ذیل میں ملاحظہ ہو۔
حاصل روایات : ان صحابہ کی روایات سے بھی آپ کا حج قران ہی ثابت ہوتا ہے۔
آپ نے کونسا احرام باندھا ؟
جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حجۃ الوداع کے موقعہ پر احرام میں اختلاف ہے چنانچہ کسی نے فقط عمرہ کسی نے حج مفرد کسی نے حج وعمرہ کا ذکر کیا ہے جیسا کہ تفصیل سے روایات ملاحظہ کرلی گئیں۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ آپ کی تینوں میں سے ایک حالت تھی۔ نمبر ١ مفرد نمبر ٢ متمتع نمبر ٣ قارن۔ پس زیادہ مناسب معلوم ہوتا ہے کہ ہم ان آثار کی چھان بین کر کے اختلافی مقام کو واضح کریں کہ یہ اختلاف کہاں سے پیدا ہوا تاکہ آپ کے احرام کے متعلق صحیح بات پر مطلع ہوں۔
نظر طحاوی (رح) :
ہم نے غور کیا تو معلوم ہوا کہ صحابہ کرام کی ایک جماعت کہتی ہے کہ آپ نے حج افراد کا احرام باندھا اور آپ کا اس کے علاوہ اس سے پہلے احرام نہ تھا۔
دوسروں نے کہا آپ نے حج کا احرام باندھنے سے پہلے عمرہ کا احرام باندھا ہوا تھا پھر حج کے احرام کو اضافی ملایا ہے اسی طرح وہ لوگ کہتے ہیں جو قران کے قائل ہیں۔
حالانکہ جابر (رض) نے اپنی روایت میں بتلایا اور وہ ان لوگوں میں سے ایک ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فقط حج کا احرام باندھا جب آپ کی اونٹنی بیداء ٹیلہ پر بلند ہوئی۔ اور ابن عمر (رض) کہتے ہیں کہ آپ نے ابتداء حج مفرد کا احرام باندھا۔ اور اس وقت تلبیہ کہا جب آپ مسجد کے پاس تھے تو ابن عمر (رض) اور جابر (رض) کے ہاں آپ کے احرام کی ابتداء مسجد سے نکلنے کے بعد ہوئی۔ ہم پہلے واضح کر آئے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مسجد میں نماز کے بعد احرام باندھ لیا۔
پس اب اس میں یہ احتمال پیدا ہوا کہ جن لوگوں نے قران کا قول کیا ہے انھوں نے آپ کا تلبیہ مسجد کے اندر سنا پھر انھوں نے آپ کا تلبیہ دوسری بار مسجد سے باہر خاص طور پر حج کے بارے میں سنا۔
حاصل روایات : تو انھوں نے اس سے نتیجہ نکالا کہ آپ نے قران کیا ہے اور جنہوں نے حج کو مفرد قرار دیا انھوں نے صرف حج کا تلبیہ سنا انھوں نے اس سے پہلے فقط عمرہ والا تلبیہ نہ سنا تھا تو انھوں نے حج کے متعلق کہہ دیا کہ آپ نے حج افراد کیا ہے۔
کچھ وہ لوگ تھے جنہوں نے مسجد میں آپ کا فقط عمرے والا تلبیہ سنا اور مسجد سے باہر نکل کر آپ کے تلبیہ حج کو نہ سنا تھا۔ پھر انھوں نے آپ کو افعال حج ادا کرتے پایا مثلاً وقوف عرفات وغیرہ تو ان کے ہاں آپ کے یہ افعال ‘ عمرہ سے فراغت کے بعد تھے۔ اس لیے انھوں نے تمتع کا قول کردیا گویا جو کسی نے جانا اپنے علم کے مطابق روایت کردیا جن لوگوں نے قران کا قول کیا تھا۔ ان کی بات میں افراد و تمتع دونوں داخل و شامل ہوگئے کیونکہ ان کو آپ کے پہلے تلبیہ عمرہ اور اس کے بعد تلبیہ حج کا علم تھا پس یہ ان لوگوں کا قول ان تمام اقوال کا جامع ہونے کی وجہ سے افراد و تمتع والوں سے بہتر و اولیٰ ٹھہرا۔
ایک اور انداز سے نظر دوڑائیں : جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے افعال حج پر غور کیا تو وہ قران والے نظر آئے اس میں تمام روات متفق ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مکہ پہنچ کر اپنے صحابہ کرام کو فرمایا کہ وہ احرام کو کھول دیں صرف وہ احرام میں رہے جو ہدی لایا ہو۔ آپ ہدی لائے تھے اس لیے آپ اپنے احرام پر قائم رہے اس احرام کو اسی وقت کھولا جب یوم نحر کو حجاج کھولتے ہیں اور آپ نے فرمایا۔ اگر مجھے اپنے معاملے کا انجام پہلے معلوم ہوتا جو بعد کو معلوم ہوا تو میں ہدی ساتھ نہ لاتا اور میں اس کو عمرہ بنا کر احرام سے فارغ ہوجاتا پس جس کے پاس ہدی نہ ہو وہ احرام کھول دے اور اس کو عمرہ بنا لے جابر بن عبداللہ (رض) کی روایت میں اسی طرح وارد ہیں حالانکہ جابر (رض) ہی آپ کے بارے میں حج افراد کی روایت نقل کر رہے ہیں۔ ہم مزید فسخ حج میں ذکر کریں گے۔
پس اگر یہ آپ کا احرام فقط حج ہی کا ہوتا تو آپ کا ہدی تطوع تھا اور ہدی تطوع کا اصول یہ ہے کہ وہ احلال سے مانع نہیں بنتا جبکہ وہ اس کے ساتھ نہ ہو۔ اگر ہدی روانہ کر بھی دیا ہو تو اس کا حکم وہی ہے جو ہدی روانہ نہ کرنے والے کا ہوتا ہے کیونکہ اس نے ہدی کو تمتع کے لیے نہیں نکالا پس یہ ہدی تمتع بن کر اسے احلال سے روک دے گی جو احلال ہدی نہ لے جانے کی صورت میں درست تھا۔
غور فرمائیں اگر کوئی آدمی تمتع کرنے کا ارادہ رکھتا ہو پھر اس نے عمرے کا احرام باندھ لیا جب وہ اس کا طواف و سعی کرچکا تو حلق کروا کر اس سے حلال ہوگیا اور اگر اس نے قربانی کا جانور ساتھ لیا تھا تو پھر حلال نہیں ہوسکتا یوم نحر کو حلق کرا کر حلال ہو سکے گا اور اگر اس نے نفلی ھدی روانہ کی ہے تو پھر یوم نحر سے پہلے ہی افعال عمرہ کے بعد احرام سے فارغ ہوسکتا ہے۔
اس سے یہ بات واضح ہوگئی کہ آپ کے ہدایا نے آپ کو احلال سے روک دیا اور یوم نحر تک احرام پر قائم رہنے کو ثابت کردیا تو آپ کے ان ہدایا کا حکم ہدی تطوع سے الگ ہوگیا اس سے ان لوگوں کا قول نا درست ہوگیا جو کہتے ہیں کہ آپ کا حج مفرد تھا۔ نیز ہم حضرت حفصہ (رض) کی روایت ذکر کرچکے کہ انھوں نے احرام کھول دیئے اور آپ نے اپنے عمرہ کا احرام نہیں کھولا تو آپ نے ان کو جواباً فرمایا میں نے اپنے ہدی کو قلادہ ڈالا اور سر کے بالوں میں تلبیہ کی ہوئی ہے پس میں ہدایا کو نحر کرنے کے بغیر احرام سے فارغ نہ ہوں گا اس سے یہ ثابت ہوگیا کہ یہ ہدی اس عمرہ کے باعث ہے جس سے قران مراد لیا جائے یا متعہ۔
ہم نے مزید غورفکر کیا تو ان کی روایت میں یہ بات مل گئی کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات مکہ پہنچ کر فرمائی اور یہ ارشاد اس وقت فرمایا جبکہ لوگ عمرہ سے فارغ ہوگئے۔
اب ایک اور قابل غور پہلو ملاحظہ ہو۔
یہ دونوں احتمال ہیں کہ آپ نے پہلے طواف کرلیا ہو اور پھر یہ فرمایا ہو یا طواف سے پہلے یہ بات فرمائی ہو۔
اگر طواف کی ادائیگی کے بعد حج کا احرام باندھا تو پھر آپ کا متمتع ہونا واضح ہوگیا اور قران ثابت نہ ہوسکا کیونکہ آپ نے عمرہ کے ارکان سے فراغت کے بعد احرام حج باندھا۔
اور اگر ارکان عمرہ کی ادائیگی سے پہلے آپ نے حج کا احرام باندھ لیا ہو تو آپ کا قران ثابت ہوگیا کیونکہ آپ نے عمرہ کی ادائیگی سے پہلے حج کو لازم کرلیا۔
ان دو احتمالات کی موجودگی میں ہماری ذمہ داری یہ ہے کہ ہم آثار کو تضاد کی بجائے تطبیق کی طرف لائیں۔
فیصلہ کی گھڑی آن پہنچی : پس علی بن ابی طالب ‘ ابن عباس ‘ عمران بن حصین اور عائشہ صدیقہ ] کی روایات گزریں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حج تمتع کیا اور ہم نے ان کی روایات قران کے سلسلہ میں بھی نقل کی ہیں۔ اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ ارشاد اپنے مقام پر ثابت ہوچکا کہ آپ مکہ تشریف لائے اور اس وقت تک آپ نے حج کا احرام نہ باندھا تھا۔
تو ہم نے صورت تطبیق یہ دی کہ آپ نے جو احرام باندھا وہ عمرہ کے لیے تھا اس طرح دونوں احادیث اپنے اپنے مقام پر ثابت رہیں گی آپ اس وقت تک متمتع تھے یہاں تک کہ آپ نے حج کا احرام باندھا تو آپ قارن بن گئے ہم نے آپ کے احرام حج کو عمرہ کے احرام کے بعد قرار دیا ہے اور آپ کو متمتع قرار دیا ہے اور آپ سے قران کی ایک حالت میں نفی کی ہے پس ایک حالت میں آپ کو متمتع اور ایک حال میں قارن قرار دیا ہے۔
پس اس سے ثابت ہوا کہ آپ کا پہلا طواف عمرہ کا تھا اور احرام کے بعد آپ کا طواف وہ حج کا تھا اس سے یہ بات عیاں ہوگئی کہ آپ حجۃ الوداع میں قارن تھے۔
ایک اہم ترین اشکال :
اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں : فَمَنْ تَمَتَّعَ بِالْعُمْرَۃِ إِلَی الْحَجِّ [البقرہ ١٩٦ ] فرمایا اس سے تم نے تمتع کے مباح اور درست ہونے کا استدلال کیا ہے حالانکہ اس سے وہ تمتع مراد نہیں جو تم مراد لے رہے ہو بلکہ اس سے مراد وہ ہے جو عبداللہ بن زبیر نے قسم کھا کر بیان کیا۔ کہ احرام حج باندھ کر چل دیا راستہ میں دشمن نے روکا یہاں تک کہ ایام حج گزر گئے دشمن سے چھوڑا یہ اسی احرام سے عمرہ کر کے حلال ہوا گویا اس احصار والے احرام سے عمرے کا فائدہ اٹھایا یہ تمتع آیت میں مراد ہے۔ ” کما قال ابن الزبیر (رض) “ روایت ملاحظہ ہو۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔