HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Al Tahawi

.

الطحاوي

3719

۳۷۱۹ : حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ دَاوٗدَ‘ قَالَ : ثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ‘ قَالَ : ثَنَا شُعْبَۃُ‘ عَنِ الْحَکَمِ‘ وَحَبِیْبِ بْنِ أَبِیْ ثَابِتٍ‘ عَنْ سَعِیْدِ بْنِ جُبَیْرٍ‘ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا (أَنَّ الصَّعْبَ بْنَ جَثَّامَۃَ أَہْدٰی إِلَی رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ‘ قَالَ أَحَدُہُمَا عَجُزُ حِمَارٍ وَقَالَ الْآخَرُ فَخِذُ حِمَارِ وَحْشٍ‘ یَقْطُرُ دَمًا‘ فَرَدَّہٗ) فَقَدْ اتَّفَقَتْ ھٰذِہِ الْآثَارُ الْمَرْوِیَّۃُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا فِیْ حَدِیْثِ الصَّعْبِ‘ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ رَدِّہِ الْہَدِیَّۃَ عَلَیْہِ‘ أَنَّہَا کَانَتْ فِیْ لَحْمِ صَیْدٍ غَیْرِ حَیٍّ‘ فَذٰلِکَ حُجَّۃٌ لِمَنْ کَرِہَ لِلْمُحْرِمِ أَکْلَ لَحْمِ الصَّیْدِ‘ وَإِنْ کَانَ الَّذِیْ تَوَلَّی صَیْدَہٗ وَذَبَحَہٗ‘ حَلَالًا وَقَدْ رُوِیَ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خِلَافُ ذٰلِکَ
٣٧١٩: سعید بن جبیر نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ حضرت صعب بن جثامہ (رض) نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حمار وحشی کی ران بھیجی جس سے خون ٹپک رہا تھا آپ نے واپس کردی ایک راوی نے عجز حمار اور دوسرے نے فخذ حمار کہا۔ حضرت ابن عباس (رض) سے حدیث صعب (رض) میں روایات اس پر متفق ہیں کہ آپ نے ھدیہ واپس فرمایا اور وہ ھدیہ اس شکار کا گوشت تھا نہ کہ زندہ حیوان۔ پس اس میں ان حضرات کی دلیل نکل رہی ہے جنہوں نے شکار کا گوشت محرم کے لیے مکروہ قرار دیا ہے خواہ اس شکار کا کرنے والا اور ذبح کرنے والا غیر محرم ہو اور جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کے خلاف روایات وارد ہیں روایات ملاحظہ ہوں۔ علماء کی ایک جماعت نے اس بات کو اختیار کر کے کہا کہ ہر وہ شکار جو محرم کی خاطر کیا جائے خواہ اس کا شکار کرنے والا غیر محرم ہو مگر وہ شکار محرم کے لیے حرام ہے جیسا کہ وہ شکار حرام ہے جس کو محرم خود شکار کرے۔ دیگر علماء نے ان سے اختلاف کرتے ہوئے کہا ہر وہ شکار جس کو غیر محرم نے شکار کیا ہو اس کا گوشت غیر محرم و محرم کے لیے حلال ہے۔ ان کی دلیل مطلب کی روایت میں جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ ارشاد ہے : ” اویصادلکم “ اس میں ایک احتمال یہ ہے ” او یصادلکم بامر لکم “ وہ تمہارے لیے تمہارے حکم سے شکار کیا جائے۔ پس اگر یہ اسی طرح ہے تو ان کے ہاں اس کا حکم یہی ہے کہ ہر وہ شکار جس کو غیر محرم شکار کرے مگر محرم کے حکم سے اس کی خاطر کرے تو وہ بھی محرم کے لیے حرام ہے۔ حالانکہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بہت سی احادیث آئی ہیں جو شکار کے گوشت کو محرم کیلئے حلال ثابت کرتی ہیں جس شکار کو غیر محرم نے شکار کیا ہو اور اس میں محرم کا حکم شامل نہ ہو اور اس کی اعانت سے شکار کیا گیا ہو۔
حاصل روایات : ان روایات کو ملاحظہ کرلیا۔ زید بن ارقم (رض) کی روایت مجمل ہے اس میں واضح نہیں کہ کیوں مسترد فرمایا۔ ممکن ہے رد کرنے کی وجہ دوسری ہو۔ پس وہ بھی فریق اوّل کی مستدل نہیں اور حضرت صعب بن جثامہ (رض) کی روایت سے بھی استدلال درست نہیں کیونکہ وہ مضطرب ہے۔ اضطراب ملاحظہ ہو۔
اس روایت کو نقل کرنے والے ابن عباس (رض) ہیں ان سے ان کے دو شاگرد عبیداللہ بن عبداللہ اور سعید بن جبیر نقل کرنے والے ہیں۔ اور ان دونوں کی روایت کا مدار ابن شہاب پر ہے ابن شہاب کے چار شاگرد سفیان بن عیینہ ‘ اسحاق بن راشد ‘ مالک ‘ ابن ابی ذئب رحمہم اللہ ہیں۔ ان میں سفیان و اسحاق کے الفاظ لحم حمار فردہ کے الفاظ ہیں۔ اور مالک و ابن ابی ذئب کے الفاظ حمارً ا وحشا یعنی زندہ شکاری جانور ہے۔
دوسرا اضطراب : سعید کے تین شاگرد ابوالہذیل ‘ حبیب بن ابی ثابت ‘ حکم بن عتیبہ ہیں۔ ان میں پہلے دو ابوالہذیل اور حبیب نے پورا جانور ہدیہ کرنے کو بیان کیا گویا آپ کے لیے ذبح کیا گیا۔
تیسرا اضطراب : حکم نے سرین یا ران کا تذکرہ کیا۔ ان شدید اضطرابات کی وجہ سے یہ متعین نہیں ہوسکتا ہے۔ زندہ شکار پیش ہوا یا ذبح شدہ۔ پس یہ روایت بھی قابل استدلال نہ رہی۔
فریق ثانی کا مؤقف اور دلیل :
محرم کے لیے اگر شکار کیا جائے تو اس کا استعمال حرام ہے۔ البتہ ویسے شکار کا گوشت کھانا جائز ہے۔ جیسا کہ حضرت عائشہ (رض) کی روایت میں ہے۔ دلیل آگے روایات ہیں۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔