HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Al Tahawi

.

الطحاوي

5959

۵۹۵۸: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خُزَیْمَۃَ قَالَ : ثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ الْمِنْہَالِ أَبُوْ مُحَمَّدٍ الْأَنْمَاطِیُّ وَأَبُوْ سَلَمَۃَ مُوْسَی بْنُ اِسْمَاعِیْلَ الْبَصْرِیُّ قَالَا جَمِیْعًا قَالَ : ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَۃَ عَنْ أَبِیْ سَلَمَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّہٗ قَالَ - فِیْ وَصْفِ مَکَّۃَ - وَلَا یُرْفَعُ لُقَطَتُہَا اِلَّا مُنْشِدٌ فَہٰذَا الْحَدِیْثُ یَمْنَعُ مِنْ أَخْذِہَا اِلَّا لِلْاِنْشَادِ بِہَا .فَقَدْ أَبَاحَ ہٰذَا الْحَدِیْثُ أَخْذَ لُقَطَۃِ الْحَرَمِ لِتُعْرَفَ فَاحْتُمِلَ أَنْ یَکُوْنَ ذٰلِکَ یُرَادُ بِہٖ أَنْ یُنْشِدَ ثُمَّ تُرَدَّ فِیْ مَکَانِہَا .وَاحْتُمِلَ أَنْ یَکُوْنَ الْمُرَادُ أَنْ یُنْشِدَ کَمَا یُنْشِدُ اللُّقَطَۃَ الْمَوْجُوْدَۃَ فِیْ سَائِرِ الْأَمَاکِنِ وَالْبُلْدَانِ .فَوَجَدْنَا عَنْ عَائِشَۃَ مَا قَدْ رَوَیْنَا عَنْہَا فِیْ ہٰذَا الْبَابِ أَنَّہَا سُئِلَتْ عَنْ ضَالَّۃِ الْحَرَمِ وَأَنَّ الْمَرْأَۃَ الَّتِیْ سَأَلَتْہَا عَنْ ذٰلِکَ کَانَتْ عَرَّفَتْہَا فَلَمْ تَجِدْ مَنْ یَعْرِفُہَا فَقَالَتْ لَہَا اسْتَنْفِعِی بِہَا .فَدَلَّ ذٰلِکَ عَلٰی أَنَّ حُکْمَ اللُّقَطَۃِ فِی الْحَرَمِ کَحُکْمِہَا فِیْ غَیْرِ الْحَرَمِ .وَقَدْ رُوِیَ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ لُقَطَۃِ الْحَاجِّ أَیْضًا
٥٩٥٨: ابو سلمہ نے حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت کی ہے کہ مکہ مکرمہ کے متعلق آپ نے فرمایا اس کی گری پڑی چیز کو اعلان کرنے والا اٹھائے۔ یہ روایت اعلان کرنے والے کے علاوہ دوسرے کو اٹھانے سے ممانعت ثابت کر رہی ہے۔ پس اس روایت نے تشہیر کے لیے لقطہ کے اٹھانے کو مباح قرار دیا۔ اس میں یہ بھی احتمال ہے اس کی تشہیر کرے پھر اس کی جگہ واپس کر دے۔ دوسرا احتمال یہ ہے اس کی تشہیر اسی طرح کرے جس طرح تمام مقامات پر پایا جانے والا لقطہ حکم رکھتا ہے پس ہم نے حضرت عائشہ (رض) کی روایت پہلے نقل کی ہے کہ ان سے حرم کی گمشدہ چیز کے متعلق پوچھا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ تو اس سے نفع اٹھالے۔ اس سے یہ دلالت مل گئی کہ حرم کے لقطہ کا حکم غیر حرم کی طرح ہے اور جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے حجاج کے لقطہ کے متعلق روایت وارد ہوئی ہے۔
لقطہ حجاج کا حکم :

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔