HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Al Tahawi

.

الطحاوي

6231

۶۲۲۹ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ یُوْنُسَ قَالَ : حَدَّثَنِیْ أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ یَزِیْدَ بْنِ الْأَصَمِّ قَالَ : دُعِیْنَا لِعُرْسٍ بِالْمَدِیْنَۃِ ، فَقُرِّبَ اِلَیْنَا طَعَامٌ فَأَکَلْنَاہٗ، ثُمَّ قُرِّبَ اِلَیْنَا ثَلَاثَۃَ عَشَرَ ضَبًّا ، فَمِنَّا آکِلٌ ، وَمِنَّا تَارِکٌ .فَلَمَّا أَصْبَحْتُ أَتَیْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا فَأَخْبَرْتُہٗ بِذٰلِکَ ، فَقَالَ بَعْضُ مَنْ عِنْدَہُ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَا آکُلُہُ وَلَا أُحَرِّمُہٗ، وَلَا آمُرُ بِہٖ ، وَلَا أَنْہَیْ عَنْہُ .فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا : مَا بُعِثَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مُحَلِّلًا أَوْ مُحَرِّمًا . قُرِّبَ اِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَحْمٌ ، فَمَدَّ یَدَہٗ یَأْکُلُ .فَقَالَتْ مَیْمُوْنَۃُ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ، اِنَّہٗ لَحْمُ ضَب فَکَفَّ یَدَہٗ ، ثُمَّ قَالَ : ہٰذَا لَحْمٌ لَمْ آکُلْہُ قَطُّ فَأَکَلَ الْفَضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا ، وَخَالِدُ بْنُ الْوَلِیْدِ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ، وَامْرَأَتُہُ کَانَتْ مَعَہُمْ .وَقَالَتْ مَیْمُوْنَۃُ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا لَا آکُلُ طَعَامًا ، لَمْ یَأْکُلْ مِنْہُ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ .
٦٢٢٩: شیبانی نے یزید بن اصم سے بیان کیا کہ مدینہ منورہ میں ہمیں شادی کی ایک دعوت میں حاضری کا موقع ملا ہمارے سامنے کھانا رکھا گیا ہم نے کھالیا پھر ہمارے سامنے تیرہ گوہ رکھے گئے تو ہم میں سے بعض نے کھالیا بعض نے چھوڑ دیا جب صبح ہوئی تو میں ابن عباس (رض) کی خدمت میں آیا اور میں نے اس سارے واقعے کی اطلاع دی تو ان کے پاس بعض موجود لوگوں نے کہا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ نہ میں اس کو کھاتا ہوں نہ اس کو حرام کرتا ہوں نہ اس کا حکم دیتا ہوں اور نہ اس سے روکتا ہوں ابن عباس (رض) کہنے لگے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حلال و حرام کرنے والا بنا کر نہیں بھیجا گیا آپ کی خدمت میں کھانے کے لیے گوشت پیش کیا گیا آپ نے کھانے کے لیے ہاتھ بڑھایا تو میمونہ کہنے لگی یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ گوہ کا گوشت ہے آپ نے اپنا دست اقدس اس سے کھینچ لیا اور فرمایا یہ گوشت ہے جس کو میں نے کبھی نہیں کھایا چنانچہ فضل بن عباس اور خالد بن ولید (رض) اور ان کی بیوی بھی ان کے ساتھ تھی انھوں نے اس کو کھالیا میمونہ (رض) کہنے لگی میں اس کھانے کو نہ کھاؤں گی جس کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نہیں کھایا۔
تخریج : مسلم فی الصید روایت ١٧۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔