HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Al Tahawi

.

الطحاوي

6279

۶۲۷۷: وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمٰنِ بْنُ عَمْرٍو الدِّمَشْقِیُّ ، قَالَ : ثَنَا یَزِیْدُ بْنُ عَبْدِ رَبِّہِ وَخَالِدُ بْنُ خَلِی ، قَالُوْا : ثَنَا بَقِیَّۃُ بْنُ الْوَلِیْدِ ، عَنْ ثَوْرِ بْنِ یَزِیْدَ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ یَحْیَی بْنِ الْمِقْدَامِ ، عَنْ أَبِیْہِ‘ عَنْ جَدِّہٖ، عَنْ خَالِدِ بْنِ الْوَلِیْدِ : أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہٰی عَنْ لُحُوْمِ الْخَیْلِ ، وَالْبِغَالِ ، وَالْحَمِیْرِ .قَالَ أَبُوْ جَعْفَرٍ : فَذَہَبَ قَوْمٌ اِلَی ہٰذَا، فَکَرِہُوْا لُحُوْمَ الْخَیْلِ .وَمِمَّنْ ذَہَبَ اِلَی ذٰلِکَ ، أَبُوْ حَنِیْفَۃَ رَحِمَہُ اللّٰہٗ، وَاحْتَجُّوْا فِیْ ذٰلِکَ بِہٰذَا الْحَدِیْثِ .وَخَالَفَہُمْ فِیْ ذٰلِکَ آخَرُوْنَ، فَقَالُوْا : لَا بَأْسَ بِأَکْلِ لُحُوْمِ الْخَیْلِ .وَاحْتَجُّوْا فِیْ ذٰلِکَ
٦٢٧٧: صالح بن یحییٰ بن مقدام نے اپنے والد اپنے دادا سے انھوں نے حضرت خالد بن ولید (رض) سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے گھوڑے کے گوشت سے اور خچر اور گدھوں کے گوشت سے منع فرمایا۔ امام طحاوی (رح) فرماتے ہیں : بعض لوگوں نے اس روایت کو اختیار کیا ہے امام ابوحنیفہ (رح) کا یہ قول ہے اور یہ حدیث ان کی دلیل ہے۔ فریق ثانی نے ان کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ گھوڑے کا گوشت کھانے میں کوئی حرج نہیں۔ انھوں نے ان روایات سے استدلال کیا ہے۔
تخریج : ابو داؤد فی الاطعمہ باب ٢٥‘ نسائی فی الصید باب ٣٠‘ ابن ماجہ فی الذبائح باب ١٤‘ مسند احمد ٣؍٣٥٦‘ ٤؍٨٩۔
گھوڑے کے گوشت کے متعلق امام ابوحنیفہ (رح) ممانعت کے قائل ہیں۔ فریق ثانی کا قول یہ ہے کہ گھوڑے کے گوشت میں کچھ قباحت نہیں۔ گدھے اور گھوڑے کا حکم مختلف ہے اس کو گدھے پر قیاس نہ کیا جائے گا۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔