HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Al Tahawi

.

الطحاوي

6939

۶۹۳۶ : حَدَّثَنَا فَہْدٌ قَالَ : ثَنَا أَبُو غَسَّانَ ، قَالَ : ثَنَا زُہَیْرُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، قَالَ : ثَنَا سِمَاکُ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ قُرَّۃَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ : أَتٰی رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَفَرٌ مَرْضٰی ، مِنْ حَیٍّ مِنْ أَحْیَائِ الْعَرَبِ ، فَأَسْلَمُوْا وَبَایَعُوْھُ ، وَقَدْ وَقَعَ الْمُوْمُ ، وَہُوَ : الْبِرْسَامُ .فَقَالُوْا : یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ، ہٰذَا الْوَجَعُ قَدْ وَقَعَ ، لَوْ أَذِنْتُ لَنَا ، فَخَرَجْنَا اِلَی الْاِبِلِ ، فَکُنَّا فِیْہَا .قَالَ نَعَمْ اُخْرُجُوْا فَکُوْنُوْا فِیْہَا۔فَفِیْ ہٰذَا الْحَدِیْثِ ، أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَمَرَہُمْ بِالْخُرُوْجِ اِلَی الْاِبِلِ ، وَقَدْ وَقَعَ الْوَبَائُ بِالْمَدِیْنَۃِ ، فَکَانَ ذٰلِکَ - عِنْدَنَا وَاللّٰہُ أَعْلَمُ - عَلٰی أَنْ یَکُوْنَ خُرُوْجُہُمْ لِلْعِلَاجِ ، لَا لِلْفِرَارِ .فَثَبَتَ بِذٰلِکَ أَنَّ الْخُرُوْجَ مِنَ الْأَرْضِ الَّتِیْ وَقَعَ بِہَا الطَّاعُوْنُ ، مَکْرُوْہٌ لِلْفِرَارِ مِنْہٗ، وَمُبَاحٌ لِغَیْرِ الْفِرَارِ .وَ عَلَی ھٰذَا الْمَعْنٰی - وَاللّٰہُ أَعْلَمُ - رَجَعَ عُمَرُ بِالنَّاسِ ، مِنْ سَرْغٍ ، لَا عَلٰی أَنَّہٗ فَارٌّ مِمَّا قَدْ نَزَلَ بِہِمْ .وَالدَّلِیْلُ عَلٰی ذٰلِکَ۔
٦٩٣٦: معاویہ بن قرہ نے حضرت انس (رض) سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں عربوں کے ایک قبیلہ کے لوگ بیمار آئے اور وہ اسلام لائے اور بیعت کی۔ سرسام کی بیماری پھیل گئی انھوں نے عرض کیا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ بیماری پھیل گئی ہے اگر آپ ہمیں اجازت دے دیں کہ ہم اونٹوں کی طرف جائیں اور وہاں قیام کریں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا مناسب ہے تم وہاں رہو۔ اس حدیث سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو اونٹوں کی طرف جانے کا حکم فرمایا اس لیے کہ مدینہ منورہ میں وباء پھیل گئی تھی ہمارے ہاں اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کا جانا علاج کی خاطر تھا فرار عن الوباء کی وجہ سے نہ تھا۔ اس سے یہ ثابت ہوا کہ طاعون والے علاقہ سے فرار اختیار کرنا تو مکروہ ہے مگر اس کے علاوہ علاج وغیرہ کے لیے نکلنا جائز ہے۔ اسی بناء پر حضرت عمر (رض) لوگوں کے ساتھ مقام سرغ سے واپس لوٹ آئے اس وجہ سے نہیں کہ وہ اترنے والی وبا سے فرار اختیار کرنے والے تھے اس کی دلیل یہ روایت ہے۔
تخریج : مسلم فی القسامۃ ١٣۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔