HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Al Tahawi

.

الطحاوي

6967

۶۹۶۴ : حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مَعْبَدٍ قَالَ : ثَنَا یَزِیْدُ بْنُ ہَارُوْنَ ، قَالَ : ثَنَا ہَمَّامُ بْنُ یَحْیٰی، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ أَبِیْ حَسَّانٍ ، قَالَ : دَخَلَ رَجُلَانِ مِنْ بَنِیْ عَامِرٍ، عَلٰی عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا ، فَأَخْبَرَاہَا أَنَّ أَبَا ہُرَیْرَۃَ یُحَدِّثُ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّہٗ قَالَ : اِنَّ الطِّیَرَۃَ فِی الْمَرْأَۃِ ، وَالدَّارِ ، وَالْفَرَسِ۔فَغَضِبَتْ وَطَارَتْ شُقَّۃٌ مِنْہَا فِی السَّمَائِ وَشُقَّۃٌ فِی الْأَرْضِ فَقَالَتْ وَالَّذِیْ نَزَّلَ الْقُرْآنَ عَلَی مُحَمَّدٍ ، مَا قَالَہَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَطُّ ، اِنَّمَا قَالَ أَہْلُ الْجَاہِلِیَّۃِ کَانُوْا یَتَطَیَّرُوْنَ مِنْ ذٰلِکَ۔فَأَخْبَرَتْ عَائِشَۃُ أَنَّ ذٰلِکَ الْقَوْلَ ، کَانَ مِنَ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حِکَایَۃً عَنْ أَہْلِ الْجَاہِلِیَّۃِ ، لِأَنَّہٗ - عِنْدَہٗ - کَذٰلِکَ .
٦٩٦٤: ابو حسان کہتے ہیں کہ قبیلہ بنو عامر کے دو آدمی حضرت عائشہ (رض) کی خدمت میں آئے اور ان کو بتلایا کہ ابوہریرہ (رض) جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ بیان کر رہے ہیں کہ آپ نے فرمایا کہ عورت ‘ گھر اور گھوڑے میں نحوست ہے۔ (تو یہ سن کر) حضرت عائشہ (رض) سخت ناراض ہوئیں اور تیور بدل گئے اور فرمایا اس ذات کی قسم ہے جس نے حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر قرآن مجید کو اتارا ہے یہ کلمات جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بالکل نہیں فرمائے۔ بلکہ آپ نے فرمایا اہل جاہلیت ان تین چیزوں سے بدشگونی لیتے تھے۔ حضرت عائشہ (رض) نے بتلایا کہ یہ اہل جاہلیت کا قول ہے جو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بطور حکایت نقل فرمایا۔ اس لیے نہیں کہ وہ آپ کے ہاں بھی اسی طرح ہے۔
تخریج : مسند احمد ٦‘ ١٥٠؍٢٤٠۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔