HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Al Tahawi

.

الطحاوي

7069

۷۰۶۶: حَدَّثَنَا الْمُزَنِیّ قَالَ : ثَنَا الشَّافِعِیُّ قَالَ : ثَنَا سُفْیَانُ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ نَبْہَانَ مَوْلٰی أُمِّ سَلَمَۃَ عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ اِذَا کَانَ لِاِحْدَاکُنَّ مُکَاتَبٌ ، وَکَانَ عِنْدَہٗ مَا یُؤَدِّیْ فَلْتَحْتَجِبْ مِنْہُ۔قَالَ : سُفْیَانُ سَمِعْتُہٗ مِنْ الزُّہْرِیِّ ، وَثَبَّتَنِیْہِ مَعْمَرٌ .قَالَ أَبُوْ جَعْفَرٍ : فَذَہَبَ قَوْمٌ مِنْ أَہْلِ الْمَدِیْنَۃِ اِلٰی أَنَّ الْعَبْدَ ، لَا بَأْسَ ، أَنْ یَنْظُرَ اِلٰی شُعُوْرِ مَوْلَاتِہٖ وَوَجْہِہَا ، وَاِلٰی مَا یَنْظُرُ اِلَیْہِ ذُو مَحْرَمِہَا مِنْہَا .وَاحْتَجُّوْا فِیْ ذٰلِکَ بِہٰذَا الْحَدِیْثِ ، وَقَالُوْا : فِیْ قَوْلِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِأُمِّ سَلَمَۃَ فَلْتَحْتَجِبْ مِنْہُ دَلِیْلٌ عَلٰی أَنَّہَا قَدْ کَانَتْ قَبْلَ ذٰلِکَ غَیْرُ مُحْتَجِبَۃٍ مِنْہُ : وَقَالُوْا : قَدْ رُوِیَ ذٰلِکَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، وَعَمِلَ بِہٖ أَزْوَاجُ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِنْ بَعْدِہٖ۔ فَذَکَرُوْا فِیْ ذٰلِکَ۔
٧٠٦٦: نبہان مولیٰ ام سلمہ نے حضرت ام سلمہ (رض) سے روایت کی کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جب تم میں سے کسی ایک کا مکاتب ہو اور وہ ادائیگی کے لیے مال رکھتا ہو مالکہ کو اس سے پردہ کرنا چاہیے۔ سفیان کہتے ہیں کہ میں نے یہ روایت زہری سے سنی ہے اور معمر نے اس کی تصدیق فرمائی۔ امام جعفر طحاوی (رح) کہتے ہیں اہل مدینہ میں سے ایک جماعت اس طرف گئی ہے کہ غلام کے لیے کوئی حرج نہیں کہ وہ اپنی مالکہ کے بال چہرہ اور جن اعضاء کو محرم دیکھ سکتا ہے ان کے دیکھنے میں بھی حرج نہیں انھوں نے اس روایت کو دلیل بنایا کہ اس میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت ام سلمہ کو فرمایا فلتحتجب منہ کہ اب اسے پردہ کرنا چاہیے یہ اس بات کی دلیل ہے کہ پہلے اسے پردے کی ضرورت نہ تھی اور اس سلسلے میں حضرت عبداللہ بن عباس (رض) کی روایت اور ازواج مطہرات کا عمل بھی دلیل کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ روایت یہ ہے۔
تخریج : ابو داؤد فی الاعتاق باب ١‘ ترمذی فی البیوع باب ٣٥‘ ابن ماجہ فی العتق باب ٣‘ مسند احمد ٦؍٢٨٩۔
خلاصہ الزام :
اہل مدینہ کی ایک جماعت کا کہنا یہ ہے کہ وہ اپنی مالکہ کے بال ‘ چہرہ اور وہ اعضا جن کو محرم دیکھ سکتا ہے ان کو دیکھنے میں کوئی حرج نہیں۔
فریق ثانی : کوئی غلام آزاد عورت کے اعضاء نہیں دیکھ سکتا سوائے ان حصوں کے جن کو آزاد غیر محرم دیکھ سکتا ہے۔ اس قول کو ائمہ احناف نے اختیار کیا ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔