HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Al Tahawi

.

الطحاوي

7283

۷۲۸۰ : حَدَّثَنَا یُوْنُسُ قَالَ : ثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ نَافِعٍ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ ، أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ جَائَ اِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ، رَجُلٌ ہَلَکَ ، وَتَرَکَ عَمَّتَہُ وَخَالَتَہٗ۔ فَسَأَلَ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَہُوَ وَاقِفٌ عَلٰی حِمَارِہٖ، فَوَقَفَ ، ثُمَّ رَفَعَ یَدَیْہٖ، وَقَالَ اللّٰہُمَّ رَجُلٌ ہَلَکَ وَتَرَکَ عَمَّتَہُ وَخَالَتَہٗ، فَیَسْأَلُہُ الرَّجُلُ، وَیَفْعَلُ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ذٰلِکَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ، ثُمَّ قَالَ لَا شَیْئَ لَہُمَا۔
٧٢٨٠: عطاء بن یسار کہتے ہیں کہ ایک انصاری جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ایک آدمی فوت ہوگیا ہے اور اس نے صرف پھوپھی اور خالہ پیچھے چھوڑی ہے۔ اس شخص نے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس وقت سوال کیا جبکہ آپ گدھے پر سوار تھے پس آپ ٹھہر گئے پھر آپ نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے اور بارگاہ الٰہی میں اس طرح سوال کیا اے اللہ ! ایک آدمی ہلاک ہوگیا اور اس نے اپنی پھوپھی اور خالہ پیچھے چھوڑی ہے۔ وہ آدمی آپ سے سوال کرتا رہا اور آپ نے اسی طرح تین مرتبہ کیا پھر فرمایا ان دونوں کو کچھ نہ ملے گا۔
تخریج : دارمی فی الفرائض باب ٣٨۔
خلاصہ الزام :
جب کوئی مرجائے اور کوئی عصبہ نہ چھوڑے تو اس کی میراث کسی کو بھی نہ ملے گی بیت المال میں جائے گی۔
فریق ثانی : میت کے اگر کوئی عصبہ نہ ہو تو اس کی میراث ذوی الارحام کو جائے گی جس کے اور میت کے درمیان کوئی رشتہ ہو اس لیے پھوپھی کو دو ثلث اور خالہ کو ایک ثلث ملے گا۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔