حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ أَبِي رَافِعٍ يَتَخَتَّمُ فِي يَمِينِهِ، فَسَأَلْتُهُ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: رَأَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جَعْفَرٍ يَتَخَتَّمُ فِي يَمِينِهِ، وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ: كَانَ النَّبِيُّ (ﷺ) يَتَخَتَّمُ فِي يَمِينِهِ ، قَالَ: وقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيل: هَذَا أَصَحُّ شَيْءٍ رُوِيَ عَنِ النَّبِيِّ (ﷺ) فِي هَذَا الْبَابِ.
حماد بن سلمہ کہتے ہیں کہ میں نے ابن ابی رافع ١ ؎ کو داہنے ہاتھ میں انگوٹھی پہنتے دیکھا تو اس کے بارے میں ان سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ میں نے عبداللہ بن جعفر (رض) کو داہنے ہاتھ میں انگوٹھی پہنتے دیکھا، عبداللہ بن جعفر (رض) نے کہا : نبی اکرم ﷺ اپنے داہنے ہاتھ میں انگوٹھی پہنتے تھے۔ محمد بن اسماعیل بخاری کہتے ہیں : یہ اس باب میں سب سے صحیح روایت ہے جو نبی اکرم ﷺ سے مروی ہے۔ تخریج دارالدعوہ : سنن النسائی/الزینة ٤٨ (٥٢٠٧) ، سنن ابن ماجہ/اللباس ٤٢ (٣٦٤٧) ، (تحفة الأشراف : ٥٢٢٢) ، و مسند احمد (١/٢٠٤) ، والمؤلف في الشمائل ١٣ (صحیح) (شواہد کی بنا پر یہ حدیث صحیح لغیرہ ہے، ورنہ اس کے راوی ” عبد الرحمن بن ابی رافع “ لین الحدیث ہیں ) وضاحت : ١ ؎ : یہ رسول اللہ ﷺ کے آزاد کردہ غلام ابورافع (رض) کے لڑکے عبدالرحمن ہیں۔ قال الشيخ الألباني : صحيح، ابن ماجة (3747) صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 1744