حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي الْوَزِيرِ الْبَصْرِيُّ ثِقَة، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِسْحَاق بْنِ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: صَلَّى النَّبِيُّ (ﷺ) فِي مَسْجِدِ بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ الْمَغْرِبَ، فَقَامَ نَاسٌ يَتَنَفَّلُونَ، فَقَالَ النَّبِيُّ (ﷺ): عَلَيْكُمْ بِهَذِهِ الصَّلَاةِ فِي الْبُيُوتِ . قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ، مِنْ حَدِيثِ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ، وَالصَّحِيحُ مَا رُوِيَ عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ (ﷺ) يُصَلِّي الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ فِي بَيْتِهِ . قَالَ أَبُو عِيسَى: وَقَدْ رُوِيَ عَنْ حُذَيْفَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ (ﷺ) صَلَّى الْمَغْرِبَ فَمَا زَالَ يُصَلِّي فِي الْمَسْجِدِ حَتَّى صَلَّى الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ فَفِي الْحَدِيثِ دِلَالَةٌ أَنَّ النَّبِيَّ (ﷺ) صَلَّى الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ فِي الْمَسْجِدِ.
کعب بن عجرہ (رض) کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے بنی عبدالاشہل کی مسجد میں مغرب پڑھی، کچھ لوگ نفل پڑھنے کے لیے کھڑے ہوئے، تو آپ ﷺ نے فرمایا : تم لوگ اس نماز کو گھروں میں پڑھنے کو لازم پکڑو ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ١- یہ حدیث کعب بن عجرہ کی روایت سے غریب ہے، ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں، ٢- اور صحیح وہ ہے جو ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ نبی اکرم ﷺ مغرب کے بعد دو رکعتیں اپنے گھر میں پڑھتے تھے، ٣- حذیفہ (رض) سے مروی ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے مغرب پڑھی تو آپ برابر مسجد میں نماز ہی پڑھتے رہے جب تک کہ آپ نے عشاء نہیں پڑھ لی۔ اس حدیث میں اس بات کی دلالت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے مغرب کے بعد دو رکعت مسجد میں پڑھی ہے ١ ؎۔ تخریج دارالدعوہ : سنن ابی داود/ الصلاة ٣٠٤ (١٣٠٠) ، سنن النسائی/قیام اللیل ١ (١٦٠١) ، ( تحفة الأشراف : ١١١٠٧) (حسن) قال الشيخ الألباني : حسن، ابن ماجة (1165) صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 604