حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا مَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا الْجُعَيْدُ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ سَعْدٍ، أَنَّ أَبَاهَا، قَالَ: اشْتَكَيْتُ بِمَكَّةَ، فَجَاءَنِي النَّبِيُّ (ﷺ) يَعُودُنِي، وَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى جَبْهَتِي، ثُمَّ مَسَحَ صَدْرِي وَبَطْنِي، ثُمَّ قَالَ: اللَّهُمَّ اشْفِ سَعْدًا، وَأَتْمِمْ لَهُ هِجْرَتَهُ.
سعد بن ابی وقاص (رض) نے کہا میں مکے میں بیمار ہوا تو نبی اکرم ﷺ میری عیادت کے لیے تشریف لائے اور اپنا ہاتھ آپ ﷺ نے میری پیشانی پر رکھا پھر میرے سینے اور پیٹ پر ہاتھ پھیرا پھر دعا کی : اللهم اشف سعدا وأتمم له هجرته اے اللہ ! سعد کو شفاء دے اور ان کی ہجرت کو مکمل فرما ١ ؎۔ تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/ المرضی ١٣ (٥٦٥٩) ، سنن النسائی/ الوصایا ٣ (٣٦٥٦) ، (تحفة الأشراف : ٣٩٥٣) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (١/١٧١) (صحیح ) وضاحت : ١ ؎ : مکہ سے مدینہ پہنچا دے ایسا نہ ہو کہ مکہ ہی میں انتقال ہوجائے اور ہجرت ناقص رہ جائے۔