حَدَّثَنَا ابْنُ كَثِيرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ (ﷺ): أَطْعِمُوا الْجَائِعَ، وَعُودُوا الْمَرِيضَ، وَفُكُّوا الْعَانِيَ. قَالَ سُفْيَانُ: وَالْعَانِي: الْأَسِيرُ.
ابوموسی اشعری (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : بھوکے کو کھانا کھلاؤ، مریض کی عیادت کرو اور (مسلمان) قیدی کو (کافروں کی) قید سے آزاد کراؤ ۔ سفیان کہتے ہیں : العاني سے مرا داسیر (قیدی) ہے۔ تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/الجھاد ١٧١ (٣٠٤٦) ، النکاح ٧١ (٥١٧٤) ، الأطعمة ١ (٥٣٧٣) ، الطب ٤ (٥٦٤٩) ، الأحکام ٢٣ (٧١٧٣) ، (تحفة الأشراف : ٩٠٠١) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٤/٣٩٤) ، سنن الدارمی/السیر ٢٧ (٢٥٠٨) (صحیح )