حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ، قَالَ: صَلَّيْتُ وَرَاءَ النَّبِيِّ (ﷺ) عَلَى امْرَأَةٍ مَاتَتْ فِي نِفَاسِهَا، فَقَامَ عَلَيْهَا لِلصَّلَاةِ وَسَطَهَا.
سمرہ بن جندب (رض) کہتے ہیں میں نے نبی اکرم ﷺ کے پیچھے ایک ایسی عورت کی نماز جنازہ پڑھی جو حالت نفاس میں مرگئی تھی تو آپ ﷺ نماز کے لیے اس کے درمیان میں کھڑے ہوئے۔ تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/الحیض ٢٩ (٣٣٢) ، والجنائز ٦٢ (١٣٣١) ، ٦٣ (١٣٣٢) ، صحیح مسلم/الجنائز ٢٧ (٩٦٤) ، سنن الترمذی/الجنائز ٤٥ (١٠٣٥) ، سنن النسائی/الحیض والاستحاضة ٢٥ (٣٩٣) ، الجنائز ٧٣ (١٩٧٨) ، سنن ابن ماجہ/الجنائز ٢١ (١٤٩٣) ، (تحفة الأشراف : ٤٦٢٥) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٥/١٤، ١٩) (صحیح )