حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا إِسْحَاق، عَنِ الشَّعْبِيِّ: أَنّ رَسُولَ اللَّهِ (ﷺ)مَرَّ بِقَبْرٍ رَطْبٍ، فَصَفُّوا عَلَيْهِ، وَكَبَّرَ عَلَيْهِ أَرْبَعًا، فَقُلْتُ لِلشَّعْبِيِّ: مَنْ حَدَّثَكَ ؟ قَالَ: الثِّقَةُ مَنْ شَهِدَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ.
شعبی سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کا گزر ایک نئی قبر پر سے ہوا، تو لوگوں نے اس پر صف بندی کی آپ نے (نماز پڑھائی اور) چار تکبیریں کہیں۔ ابواسحاق کہتے ہیں : میں نے شعبی سے پوچھا : آپ سے یہ حدیث کس نے بیان کی ؟ انہوں نے کہا : ایک معتبر آدمی نے جو اس وقت موجود تھے، یعنی عبداللہ بن عباس (رض) نے۔ تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/الأذان ١٦١ (٨٥٧) ، والجنائز ٥ (١٢٤٧) ، ٥٤ (١٣١٩) ، ٥٥ (١٣٢٢) ، ٥٩ (١٣٢٦) ، ٦٦ (١٣٣٦) ، ٦٩ (١٣٤٠) ، صحیح مسلم/الجنائز ٢٣ (٩٥٤) ، سنن الترمذی/الجنائز ٤٧ (١٠٣٧) ، سنن النسائی/الجنائز ٩٤ (٢٠٢٥) ، سنن ابن ماجہ/الجنائز ٣٢ (١٥٣٠) ، (تحفة الأشراف : ٥٧٦٦) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (١/٢٢٤، ٢٨٣، ٣٣٨) (صحیح )